نماز تہجد میں سورہ اخلاص کی قراءت

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : کیا تہجد کی بارہ رکعت اس طرح پڑھی جا سکتی ہیں کہ پہلی دو رکعت میں سے پہلی رکعت میں سورۃ اخلاص بارہ مرتبہ اور دوسری رکعت میں گیارہ مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت میں سے پہلی میں دس بار اور دوسری میں نو بار۔ اسی طرح جب رکعتیں کم ہوتی جائیں تو سورۃ اخلاص پڑھنے کی تعداد بھی کم ہوتی جائے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کر دیں۔
جواب : نماز کے اندر سورۂ فاتحہ کے بعد انسان جتنی چاہے قرأت حسب استطاعت کر سکتا ہے جیسا کہ آپ نے ایک آدمی کو نماز کی تعلیم دیتے ہوئے کہا:
”جب تم قبلہ رو ہو جاؤ تو سورۂ فاتحہ پڑھو اور اس کے بعد جو چاہو قرأت کرو۔“ [ابن حبان ]
لیکن تہجد کی نماز میں مذکورہ سورت کی تخصیص میں کوئی صحیح حدیث ہمیں معلوم نہیں، یہ کسی انسان کی ذاتی اختراع معلوم ہوتی ہے۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔