صرف پانی سے طہارت

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : اگر غسل جنابت کے وقت صابن وغیرہ نہ ہو تو کیا صرف پانی ہی سے پاک ہوا جا سکتا ہے یا صابن وغیرہ ضروری ہے ؟
جواب : پاک اور صاف پانی میں اللہ تعالیٰ نے یہ وصف رکھا ہے کہ وہ خود پاک ہے اور پاک کرتا بھی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لِيُطَهِّرَكُمْ بِهِ [ 8-الأنفال:11]
”اس نے تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا ہے تاکہ اس کے ساتھ تمہیں پاک کر دے۔ “
اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ پانی میں پاک کرنے کی صلاحیت اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے۔ لہٰذا جنابت کی پلیدی دور کرنے کے لئے پانی کافی ہے۔ صابن، شیمپو وغیرہ ستھرائی اور طہارت کا باعث ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے غسل جنابت کے لئے پانی کا تذکرہ ہی ملتا ہے اور اس پر کتاب و سنت اور اجماع امت دلالت کرتے ہیں کہ پانی بذات خود پاک ہے اور پاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس تحریر کو اب تک 9 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply