خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے لئے الگ الگ خطیب

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : اگر خطیب خطبہ جمعہ کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نماز جمعہ کی امامت کروائے تو کیا نماز ہو جائے ؟
جواب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا معمول تو یہی تھا کہ وہ خطبہ بھی خود ہی دیتے تھے اور نماز بھی خود ہی پڑھاتے تھے لیکن اگر کسی وقت ایک آدمی نے خطبہ دیا اور دوسرے نے جماعت کروا دی تو نماز ادا ہو جائے گی، نماز نہ ہونے کی کوئی دلیل معلوم نہیں۔

اس تحریر کو اب تک 36 بار پڑھا جا چکا ہے۔