کیا شیطان کے اولیاء ہوتے ہیں ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
جی ہاں!
اللہ تعالی کا فرمان ہے :
إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٧٥﴾
”یہ تو شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے، تو تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو، اگر تم مومن ہو۔ “ [آل عمران: 175]
یعنی وہ تمھیں اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے اور تمھیں یہ وہم دلاتا ہے کہ وہ بڑے طاقتور اور خطرناک ہیں۔
فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ یعنی جب وہ تمھارے لیے کسی چیز کو مزین کرے اور تمھیں وہم دلائے تو تم مجھ پر توکل کرو اور میری پناہ مانگو، کیوں کہ میں ہی تھیں کفایت کرنے والا اور ان کے خلاف تمھاری مدد کرنے والا ہوں۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔