جن کے انسان میں داخل ہونے کی کیا دلیل ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
« من رآني فى المنام فسيراني فى اليقظة، أو كأنما رآني فى اليقظة ولا يتمثل الشيطان بي»
”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، پس عنقریب وہ مجھے دیکھے گا بیداری میں یا گویا اس نے مجھے دیکھا بیداری میں اور شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 6592 صحيح مسلم، رقم الحديث 2266]
دوسری حدیث کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
« إن الشيطان يجري من الإنسان مجرى الدم »
یہ دلیل ہے اس بات کی کہ شیطان جسم میں داخل ہوتا ہے اور یہ معلوم ہے کہ خواب انسان میں بھی ایک صورت میں آتا ہے اور کبھی دوسری صورت میں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ کسی شخص کو اس کے جسم میں داخل ہوئے بغیر شکلیں بدلتا رہے۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔