کیا شیاطین انسان کو وسوسہ ڈالتے ہیں ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
جی ہاں،
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
«مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ» [الناس: 4]
”جنوں اور انسانوں میں سے۔“
لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالنے والے جن و انس دونوں کے شیاطین ہیں، اس کی دلیل الله کا یہ فرمان ہے:
« وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۚ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۖ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ» [الأنعام: 112]
”اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے انسانوں اور جنوں کے شیطانوں کو دشمن بنا دیا، ان کا بعض بعض کی طرف ملمع کی ہوئی بات دھوکا دینے کے لیے دل میں ڈالتا رہتا ہے اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔ پس چھوڑ انھیں اور جو وہ جھوٹ گھڑتے ہیں۔“

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔