جادو کے توڑ کے لیے دعا کرنا

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

258۔ میں جادو کی مصیبت میں گرفتار ہوں، کیا مجھے دعا کرنا کوئی فائدہ دے گا ؟
جواب :
جی ہاں! دعا کرنا آپ کونفع دے گا، کیونکہ آپ مظلوم ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«اتق دعوة المظلوم، فإنها ليس بينها وبين الله حجاب »
”مظلوم کی بددعا سے بچو، اس لیے کہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 1496]
نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی بنا پر ہم اور دیگر مسلمان بھی آپ کے لیے دعا گو ہیں:
«دعوة المرء المسلم لأخيه بظهر الغيب مستجابة، عند رأسه ملك مؤكل بمن دعا لأخيه بخير، قال الملك المؤكل به: آمين ولك بثل»
”مسلمان کا اپنے بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کرنا اللہ کی بارگاہ میں قبولیت پاتا ہے۔ جو اپنے بھائی کے لیے خیر کی دعا کرتا ہے، اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو اس کی دعا پر آمین کہتا ہے اور ساتھ ہی اسے کہتا ہے : تیرے لیے بھی اس کی مثل ہو۔“ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2733]

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔