کیا جن جنت میں داخل ہوں گے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
« فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ» [الرحمن: 56]
”ان میں نیچی نگاه والی عورتیں ہیں، جنھیں ان سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہے اور نہ کسی جن نے۔“
یعنی وہ خوبصورت ہم عمر عورتیں ہوں گی جن سے ان کے خاوندوں سے قبل کسی جن و انس نے جماع نہ کیا ہوگا، یہ مومن جنوں اور انسانوں کے جنت میں داخل ہونے کی ایک دلیل ہے۔ ضمره بن حبیب سے سوال کیا گیا، کیا جن جنت میں داخل ہوں گے؟ انھوں نے کہا: ہاں اور وہ نکاح بھی کریں گے۔ جنوں کے لیے جنیات اور انسانوں کے لیے حوریں ہوں گی۔

469۔ کیا مومن جن جنت میں داخل ہوں گے، جیسے نافرمان جن آگ میں داخل ہوں گے ؟
جواب :
جی ہاں،
الله تعالیٰ کا فرمان ہے :
« فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ» ‎ [الرحمن: 56]
ان میں نیچی نگاه والی عورتیں ہیں جنہیں ان سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہے اور نہ کسی جن نے۔
امام ابن حزم رحمہ اللہ نے فرمایا :
”مومن جن جنت میں داخل ہوں گے۔“
امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے فرمایا:
”مومن جن مومن انسانوں کی طرح جنت میں داخل ہوں گے اور سلف کی ایک جماعت کا یہی موقف ہے۔“
اللہ تعالیٰ نے «ثقلين» (جن و انس) پر یہ احسان فرمایا کہ ان کے احسان کا بدلا جنت کو ٹھہرایا اور جنوں نے اس آیت «فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ» کا سامنا انسانوں کی نسبت مبالغہ آمیز الفاظ میں قولی شکر ادا کر کے کیا، انھوں نے کہا :
«ولا بشيء من آلائك ربنا نكذب فلك الحمد »
”اے ہمارے رب ہم تیری نعمتوں میں سے کسی چیز کی تکذیب نہیں کرتے اور تیرے لیے ہی سب تعریفیں ہیں۔“
پھر الله تعالیٰ ایسا بھی نہیں کہ انھیں وہ جزا دے جسے وہ حاصل ہی نہ کر پائیں۔

463۔ کیا جنت سے حورعین سے کسی شیطان کی صحبت ممکن ہے ؟
جواب :
نہیں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
«لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ » [الرحمن: 74]
”ان سے پہلے کسی انسان نے انھیں ہاتھ لگایا ہے اور نہ کسی جن نے۔“
یعنی وہ کنواری اور ہم عمر ہوں گی، انھیں اہل جنت سے قبل کسی جن و انس نے چھوا نہیں ہوگا تو شیطان تو جنت میں جا ہی نہیں سکتا، پھر صحت چہ معنٰی دارد؟

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔