جو چیز جانور رات کو کھا جائیں اس کا تاوان

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

233- جو چیز جانور رات کو کھا جائیں اس کا تاوان
جانوروں کے مالکان کی ذمے داری ہے کہ وہ رات کو ان کی حفاظت کریں، جو وہ رات کو کھا جائیں تو ان کے مالک اس کی قیمت ادا کریں گے لیکن جو دن کو کھا جائیں تو اس کا کوئی مالی تاوان نہیں کیونکہ دن کے وقت کھیتوں اور سبزیوں کے مالکان کی ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ ان کی حفاظت کریں، جانور کا مالک دن کے وقت ان کا دروازہ کھول دے یا دیوار توڑ کر انہیں داخل کرے، تب وہ ضامن ہوگا۔
[حسن بن عبد الوهاب : مسائل نجديه : 458/1]

اس تحریر کو اب تک 6 بار پڑھا جا چکا ہے۔