بازار کی قیمت سے کم قیمت پر سامان بیچنا

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

80- کچھ گاہکوں کے لیے سامان کی قیمت میں اضافے کا حکم
لازمی یہی ہے کہ جب بازار میں سامان کی قیمت ایک ہو تو آپ اس میں اضافہ نہ کریں، بازار کی قیمت سے کم قیمت پر کسی گاہک کو دینے میں کوئی حرج نہیں، بلکہ ممنوع یہ ہے کہ آپ کچھ گاہکوں کو بازار کی قیمت سے مہنگی چیز فروخت کریں، خصوصاً جب خریدار سادہ لوح اور خرید و فروخت کے معاملات میں لا علم ہو تو اس کی سادہ لوحی اور لا علمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بازار کی قیمت سے زیادہ قیمت پر بیچناجائز نہیں۔
[ابن باز: مجموع الفتاوي و المقالات: 109/19]

اس تحریر کو اب تک 10 بار پڑھا جا چکا ہے۔