قضائے حاجت کے لیے دور جانا ، اوٹ اختیار کرنا

تحریر : ابو ضیاد محمود احمد غضنفر حفظ اللہ

وعن المغيرة بن شعبة قال: ( (انطلق رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم حتى توارى عنى فقضى حاجته ))
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے یہاں تک کہ مجھ سے چھپ گئے اور قضائے حاجت کی ۔“
تحقیق و تخریج: بخاری: 363 مسلم: 273
وعن عبد الله بن جعفر قال: ((كان أحب ما استتر به رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم القضاء حاجته هدف، أو حائش نخل ))
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: ”آپ قضائے حاجت کے لیے کسی ٹیلے یا نخلستان کے جھنڈ کو پسند کرتے ۔“

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔