سامان ادھار بیچنا

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

78- قسطوں پر بیع اور مسئلہ تورق کے درمیان فرق
قسطوں پر بیع یہ ہے کہ کوئی سامان ادھار بیچنا جس کی قسطیں مختلف اوقات میں ادا کی جاتی ہیں، جبکہ مسئلہ تورق یہ ہے کہ آدمی کوئی سامان ادهار خریدتا ہے تاکہ اسے بازار جاکر قرض دینے والے کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو بيچ دے اور اس کی قیمت سے فائدہ اٹھائے، اور جب قرض کی ادائی کا وقت آ جائے تو جس قیمت پر اس نے وہ چیز ادھار خریدی تھی وہ قیمت ادا کر دے۔ قسطوں پر بیع جائز ہے، اس کے عدم جواز کا قول قابل توجہ ہیں کیونکہ وہ شاذ ہے اور اس کی کوئی دلیل نہیں، رہا مسئلہ تورق تو اس میں اختلاف ہے لیکن صحيح یہی ہے کہ یہ بھی جائز ہے۔
[اللجنة الدائمة: 16402]

اس تحریر کو اب تک 9 بار پڑھا جا چکا ہے۔