ختنہ کی مزدوری لینا کیسا ہے؟

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

207- ختنہ کرنے کی اجرت لینا
اگر کسی ختنہ کرنے کی دکان وغیرہ پر ختنہ کیا جائے تو اس کی مزدوری لینے میں کوئی حرج نہیں، اگر ختنہ ہسپتال میں کیا جائے تو یہ حکومت کے خرچے پر ہوتا ہے، لہٰذا اس کی اجرت لینا جائز نہیں کیونکہ یہ رشوت شمار ہوگا۔
رہا یہ سوال کے اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا کیا اجر ہوگا تو یہ معاملہ اللہ کے پاس ہے، وہ دل کے ارادے اور اس کام کے سبب سے بخوبی آگاہ ہے۔
[اللجنة الدائمة: 6292]

اس تحریر کو اب تک 12 بار پڑھا جا چکا ہے۔