ایسے سپورٹس ڈریس (کھیلوں کے کپڑے) در آمد کرنا جن پر کافروں کے شعار اور علامتیں ہوں

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

500- ایسے سپورٹس ڈریس (کھیلوں کے کپڑے) در آمد کرنا جن پر کافروں کے شعار اور علامتیں ہوں
وہ کپڑے جن پر کافروں کے شعار ہوتے ہیں ان کی کچھ تفصیل ہے جو درج ذیل ہے:
(1) اگر یہ شعار کافروں کے دینی ر موز ہوں جیسے صلیب وغیرہ تو ایسی حالت میں ان کپڑوں کی درآمد جائز ہے نہ خرید و فروخت ہی۔
(2) اگر یہ شعار اور علامت کسی کافر کی تعظیم کا رمز ہو، مثلاً اس کی تصویر چھپی ہو یا اس کا نام لکھا ہو یا اس طرح کی کوئی بھی چیز تو یہ بھی پہلے کی طرح حرام ہیں۔
(3) اگر یہ علامتیں کسی عبادت کا رمز ہوں نہ کسی شخص کی تعظیم، بلکہ جائز تجارتی نشانات ہوں جنھیں ٹریڈ مارکس کہا جاتا ہے تو ان میں کوئی حرج نہیں۔
[اللجنة الدائمة: 16585]

اس تحریر کو اب تک 2 بار پڑھا جا چکا ہے۔