رمضان اور شوال کے چاند کی رویت

سوال : وہ طریقہ کیا ہے جس سے ہر قمری مہینہ کا ثبوت ہوتا ہے ؟
جواب : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ شعبان کی انتیس تاریخ کی رات یعنی تیسویں شب کو سورج غروب ہونے کے بعد جب ایک ثقہ آدمی یا رمضان کی 29 تاریخ کی رات یعنی تیسویں شب کو دو ثقہ آدمی چا ند دیکھ لیں تو وہ رویت معتبر ہو گی اور اسی سے مہینہ کی ابتدا ء کا پتہ چلے گا۔ اس مدت کے اعتبار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں جس میں سورج ڈوبنے کے بعد چاند باقی رہتا ہے۔ خواہ وہ بیس منٹ کا وقفہ ہو یا اس سے کم و بیش۔ اس لئے کہ صحیح احادیث میں کوئی ایسی چیز نہیں ملتی جو سورج ڈوبنے کے بعد چاند کے ڈوبنے کے لئے کسی متعینہ مدت یا منٹ کی تحدید کرے۔ اللجنة الدائمة

 

اس تحریر کو اب تک 4 بار پڑھا جا چکا ہے۔