انتقال کے بعد فوت شدہ کی طرف سے روزے رکھنا

سوال : ایک شخص رمضان کی پہلی یا دوسری تاریخ کو بیمار پڑ ا اور پورا رمضان گزر گیا، اس نے ایک دن بھی صوم نہیں رکھا اور عیدالفطر کے دن انتقال کر گیا۔ کیا اس کے ورثہ پر اس کے انتقال کے بعد اس کی طرف سے صیام رکھنا ہے ؟ یا کھانا کھلانا ہے ؟ یا میت اور اس کے ورثہ پر کوئی چیز نہیں ہے ؟
جواب : اگر مذکورہ بالاشخص نے صیام کی قدرت نہ رکھنے کی بنا پر صیام چھوڑا ہے اور عیدالفطر کے دن وفات پا جانے کی وجہ سے قضا نہیں کر سکا، تو اس پر نہ تو صوم کی ادائیگی واجب ہوئی اور نہ اس کی قضا۔ کیوں کہ وہ بیماری کی وجہ سے صوم کی ادائیگی پر اور عیدالفطر کے دن انتقال کر جانے کی وجہ سے قضا پر قادر نہیں ہوا۔ اس کے ورثہ پر بھی کچھ نہیں ہے۔ نہ صوم رکھنا اور نہ کھانا کھلانا۔ ’’ اللجنۃ الدائمۃ“
اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔