آدمی کا زمین کسی کو کھیتی باڑی کے لیے دینا

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

مزارعت اور مساقات
183- مزارعت کا مفہوم
مزارعت (بٹائی) کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی آدمی اپنی زمین کسی کو اس شرط پر کھیتی باڑی کے لیے دے اور بٹائی پر لینے والا اس میں کوئی فصل اگائے کہ اس کی پیدوار ان دونوں کے درمیان نصف، نصف، ایک تہائی، ایک چوتھائی یا جو نسبت بھی وہ طے کر لیں، اس کے مطابق تقسیم ہو گی، لیکن یہ ضروری ہے کہ حصہ مشترک اور معلوم ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب خیبر فتح کیا تو وہاں کے باشندوں کے ساتھ اس کی نصف پیداوار پر، وہ غلہ ہو کہ پھل، معاملہ طے کر لیا۔ [سنن أبى داود، رقم الحديث 3408 سنن الترمذي، رقم الحديث 1383]
[ابن عثيمين: نور على الدرب: 4/246]

اس تحریر کو اب تک 6 بار پڑھا جا چکا ہے۔