حرف پ سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

پادری :
اس سے مراد بدعت میں حد سے بڑھ جانے والا شخص ہے۔
——————

پاد مارنا :
➊ اس سے مراد فضول بات ہے۔
➋ اس کی تعبیر بےوقوفی یا فحش کلام بھی کی جا سکتی ہے۔
——————

پاؤں :
پاؤں سے مراد آدمی کی معیشت ہے۔
➊ اگر وہ خواب میں ننگے پاؤں چل رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مشقت اور پریشانی کا سامنا کرے گا۔
➋ اگر ایک پاؤں میں جوتا ہو تو وہ اپنے شراکت دار سے الگ ہو جائے گا۔
——————

پاخانہ :
➊ اگر کوئی شخص خواب میں پاخانہ کر رہا ہو اور لوگ اسے دیکھ رہے ہوں تو اسے رسوائی سے متنبہ ہو کر رہنا چاہیے۔
➋ اگر بستر کے اوپر پاخانہ کر دے تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا یا لمبی بیماری میں مبتلا ہو گا۔
➌ جس کا پاخانہ اس کے جسم کو لگا ہوا ہو وہ کسی گناہ کا مرتکب ہو گا۔
——————

پازیب :
➊ اگر خواب میں سونے یا چاندی کا پازیب پہنے ہوئے ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے پریشانی یا غم کا سامنا کرنا ہو گا یا وہ قید و بند کی صعوبت سے دوچار ہو گا۔
➋ اگر عورت خواب میں پازیب اچھی یا بری حالت میں دیکھے تو اس کی تعبیر اس کا خاوند ہے۔
——————

پتہ / پتے :
درخت کے پتوں کی تعبیر لباس ہے۔
——————

پچھاڑنا :
➊ اگر خواب میں آدمی کو کسی نے پچھاڑ دیا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کی دولت کو نقصان پہنچائے گا۔
➋ اگر کسی شخص کو جن نے پچھاڑ اہو تو وہ شخص سود کھائے گا یا جادو کرے گا، یا اس کا مال و دولت لٹ جائے گا اور وہ پریشان ہو گا۔
——————

پچھلا حصہ :
اس سے مراد بیوی ہے۔
——————

پتھر :
➊ پتھروں سے مراد سخت دل، غافل، جاعل اور بے کار لوگ ہیں۔
➋ اگر خواب میں غریب آدمی پتھر پر لاٹھی مارے اور اس سے چشمہ جاری ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دولت مند ہو جائے گا۔ اس سے خوشگوار رزق بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

پر :
پر کی تعبیر مال و دولت اور شان و شوکت ہے۔
——————

پردہ :
➊ آنکھوں پر سفید پردہ چھاجائے تو اسے کوئی سخت پریشانی لاحق ہو گی۔
➋ پردہ پڑ جانے کی تعبیر منافقت بھی ہے۔
——————

پرندہ :
➊ اس کی تعبیر عزت، حکمرانی اور زیب و زینت ہے۔
➋ اگر تاجر کو پرندہ نظر آئے تو اس سے مراد منافع ہے۔
➌ اگر کسی کے اوپر پرندہ آ گرے، تو اس کی تعبیر یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ سفر کرنے والا ہے۔
➍ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ایک پرندہ آسمان سے آکر اس کے سامنے بیٹھ گیا ہے، تو یہ اس کے لیے خوشخبری ہے۔
——————

پرنالہ :
➊ اس کی تعبیر نیک آدمی ہے۔
➋ اگرموسم کے علاوہ دنوں میں پرنالے بہہ رہے ہوں، تو اس سے مراد فتنے اور فسادات ہیں۔
——————

پسا ہونا :
➊ مرد کے پسپا ہونے سے مراد خسارہ ہے۔
➋ عورت کی پسپائی سے مراد خاوند سے رخ پھیرنا ہے۔
——————

پستان :
➊ خواب میں پستان دیکھنے سے مراد آدمی کی بیوی یا بیٹی ہے۔
➋ اگر خواب میں کوئی عورت پستان سے چمٹی ہوئی نظر آئے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ زنا کرے گی۔
➌ عورت کا پستان بڑا ہونے سے مراد اس کفسق و فجور ہے۔
➍ پستان میں دودھ ہونے کی تعبیر مال و دولت میں اضافہ اور اولاد ہے۔
——————

پسینہ :
➊ اگر مریض کو خواب میں پسینہ دکھائی دے اور اس کے شفایاب ہونے کی امید ہو تو اس سے مراد صحت و عافیت ہے۔ اگر صحت مند ہونے کی امید نہ ہو تو اس سے مراد وفات ہے۔
➋ اگر خواب میں کسی شخص کا پسینہ بہہ رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا ضروری کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
——————

پکانا :
➊ آدمی اگر خواب میں آگ پر کھانا پکا رہا ہو اور وہ صحیح تیار ہو جائے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنا مطلوب حاصل کرے گا۔
➋ اگر بکری کا گوشت پکایا گیا ہو تو اس سے مراد باعزت اور باوقار زندگی ہے۔
——————

پگڑی :
➊ پگڑی کی تعبیر : شان و شوکت، قوت و طاقت اور حکمرانی ہے۔
➋ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی پگڑی سونے سے بنی ہوئی ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی حکمرانی ختم ہونے والی ہے۔ یا اس کی بیوی اس سے جدا ہونے والی ہے، اس کا مال و دولت اور اس کا منصب و عہدہ ختم ہونے والا ہے۔
➌ اگر خواب میں پگڑی پہن لے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا دائرہ اختیار اور منصب بڑھ جائے گا۔
——————

پل :

➊ اس کی تعبیر دنیا ہے۔
➋ اس کی تعبیر پریشانیوں کا خاتمہ بھی ہے۔
➌ پل سے مراد ایسا شخص بھی ہو سکتا ہے، جو لوگوں کے کام آتا ہو۔
——————

پنڈلی :
➊ خواب میں پنڈلی کا مشاہدہ کرنے کی تعبیر آدمی کی زندگی اور ذریعہ معاش ہے۔
➋ اگر آدمی خواب میں دیکھے کہ اس
نے ایک پنڈلی اٹھائی اور دوسری کو دراز کر رکھا ہے اور
دونوں ایک دوسرے سے جڑ گئی ہیں، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی موت کا وقت نزد یک
آ چکا ہے یا ہولناک اور پریشان کن حادثہ در پیش ہونے والا ہے۔
➌ اگر عورت پنڈلیوں سے کپڑا اوپر کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی دینی حالت بہتر ہو گئی ہے۔
➍ جو شخص خواب میں ایک ٹانگ پر دوڑتا ہوا دیکھے تو اس کا آدھا مال و دولت ختم ہو جائے گا۔
➎ اگر خواب میں خوب صورت موٹی پنڈلی دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ جو کچھ وہ کسی کو دے رہا ہے یا اسے دیا جا رہا ہے، وہ بہتر ہے۔
➊ پنڈلی سے شدت اور سختی بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
➐ پنڈلی کے برہنہ ہو جانے کی تعبیر تارک نماز اور عزت سے تہی دامن ہو جانا ہے۔
——————

پنجرہ :
اس کی تعبیر جیل ہے۔
——————

پنیر :
➊ دودھ سے تیار کردہ پنیر سے مراد رزق ہے۔
➋ اگر دشمن خواب میں پنیر دیکھے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مغلوب ہو گا اور سامنا کرنے سے بزدلی کا اظہار کرے گا۔
➌ تازہ پنیر خشک کی نسبت بہتری کی علامت ہے۔
➍ جو شخص خواب میں پنیر کے ساتھ روٹی کھا ربا ہو وہ مفلوک الحال زندگی بسر کرے گا۔
——————

پل :
➊ اس سے مراد انسان کو عذاب آخرت اور مصائب دنیا سے نجات دلانے والی چیز ہے۔
➋ پل سے مراد ایسا شخص بھی ہے، جولوگوں کے کام آئے گا۔
——————

پیٹنا :
➊ انسان کا اپنے پاؤں پر مڑنا خسارے کی علامت ہے۔
➋ اگر عورت ایسی صورت حال خواب میں دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے خاوند سے رخ موڑ لے گی۔
——————

پلیٹ :
اس سے مراد عورت یا ملازم ہے۔
——————

پلک :
➊ اگر پلکوں میں درد نہ ہو تو خواب سب کے لیے بالعموم عورت کے لیے پسندیدہ ہے۔
➋ اگر پلکوں میں زخم ہوں تو غم اور پریشانی کی علامت ہے۔
——————

پن :
قلم کی تعبیر علم، ذہانت اور ہنرمندی ہے۔
——————

پناہ دینے والا :
اس سے مراد امن و سلامتی ہے۔
——————

پناہ دھندہ :
اس کی تعبیر امن و سلامتی ہے۔
——————

پولیس مین :
ملاحظہ ہو سپاہی۔
——————

پھانسی :
➊ اس سے مراد دشمن کا خوش ہوتا اور بدنامی ہے۔
➋ اس سے الزام بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

پہاڑ :
➊ اگر کوئی شخص خواب میں پہاڑ سے گر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ گناہ کا مرتکب ہو گا اور کسی جسمانی تکلیف میں مبتلا ہو گا۔
➋ یا کسی منصب و عہدہ سے معزول ہو جائے گا اور اس کے حالات تبدیل ہو جائیں گے۔
➌ اگر پہاڑ کے اوپر چڑھ جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی مراد پا لے گا، اسی طرح پہاڑ، ٹیلے، چھت وغیرہ پر چڑھنے سے مقصد تک رسائی مراد ہے۔
➍ اگر خواب میں یہ نظر آئے کہ پہاڑ پر زلزلہ طاری ہوا ہے اور پھر رک گیا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شہر میں کوئی ہولناک واقعہ پیش آئے گا۔
——————

پھل :
➊ اگر پھل میٹھا ہو، تو اس سے مراد رزق نفع اور مفید علم ہے۔
➋ کڑوے پھل سے مراد حرام کمائی اور مرض کا اضافہ ہے۔
——————

پھل فرو ش :
➊ اس کی تعبیر لوگوں کے مال و دولت اور ان کے راز کا امین ہے۔
➋ اس سے اولاد، بیوی، جلدی حاصل ہونے والا مال و دولت اور ندع بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

پہلی رات کا چاند :
➊ طلوع ہلال سے وعدے کی صداقت مراد لی جاتی ہے۔
➋ اگر حج کے مہینوں میں ہلال دکھائی دے تو اس سے حج بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
➌ اگر کوئی شخص خواب میں تاریک چاند دیکھے تو یہ خوش آئند بات نہیں ہے۔
——————

پھوڑا :
اگر کسی شخص کو خواب میں اپنے جسم پر پھوڑانظر آئے تو اس کی تعبیر مال و دولت کا حصول ہے۔
——————

پھونکنی :
➊ اس سے مراد چرچا اور شہرت ہے۔
➋ روزی کا حصول بھی اس سے مراد ہے۔
➌ عورت کا حمل بھی اس کی تعبیر ہے۔
——————

پیاز :
اگر پیاز صرف نظر آئے اور اسے کھایا نہ ہو تو یہ خوش آئند بات ہے، اگر اسے کھا لے تو یہ ناخوش گواری کی علامت ہے۔
——————

پیاس :
➊ اگر خواب میں پیاس لگ رہی ہو تو اس سے غربت اور روزگاری ختم ہونا مراد ہے۔
➋ اس کی تعبیر مسافر کی واپسی کی شدید خواہش بھی ہو سکتی ہے۔
——————

پیالہ :
➊ اس کی تعبیر عورت یا نوکر ہے۔
➋ اگر پیالہ بھرا ہوا ہو تو اس سے عورت کا حاملہ ہونا مراد ہے۔
——————

پیدل چلنا :
➊ سیدھا پیدل چلنے سے مراد ہدایت یافتہ ہونا ہے۔
➋ پیدل چلنا ٍوزی کی تلاش کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔
➌ اگر چال میں اکڑ پن بھی ہو تو اس کی تعبیر مذہبی بے راہ روی اور دینی بدحالی ہے۔
——————

پیانو:
دیکھیے آلہ موسیقی۔
——————

پیٹنا :
➊ اگر نیک عورت اپنے رخسار پیٹ رہی ہو تو یہ اس کے مایوس ہو جانے کے بعد نرینہ اولاد کی بشارت ہے۔
باری تعالیٰٰ کا ارشاد ہے :
«وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ ‎ ﴿٢٨﴾ ‏ فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ» [51-الذاريات:28]
”(فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو) علم والے بیٹے کی بشارت دی تو ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منہ میں ہاتھ مار کر بولی میں تو انتہائی بوڑھی اور بانجھ پن ہوں۔“
➋ پیٹنے سے فسق و فجور، نافرمانی اور مصائب بھی مراد لیے جا سکتے ہیں۔
——————

پیشاب کرنا :

اگر کوئی شخص پیشاب کے بجائے خون بہتا ہوا دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ لاعلمی میں مطلقہ یا محرم عورت سے جماع کرے گا۔
➋ جو شخص خواب میں کسی خاندان کے محلے میں پیشاب کر رہا ہو تو یہ اس کی ان کے ہاں شادی ہونے کی علامت ہے۔
➌ اگر خلاف معمول بہت زیادہ پیشاب کرتا ہوا دیکھے یا پیشاب اس کے جسم کو لگ جائے، یا وہ انتہائی بدبودار ہو، یا لوگوں کی نظروں کے سامنے پیشاب کر رہا ہو تو یہ ایسی پریشانی کی علامت ہے، جو اس کے لیے باعث رسوائی ہو گی۔
➋ پیشاب پینے کی تعبیر مشتبہ یا حرام مال و دولت ہے۔
——————

پیشانی :
➊ اس سے مراد لوگوں پر بالادستی اور ان کے ہاں مقام و مرتبہ ہے۔
➋ اگر پیشانی پر کوئی عیب دار چیز دکھائی دے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی ہیبت، شان و شوکت اور بالا دستی میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
——————

پیشانی کے بال :
➊ اگر کوئی شخص گیسو یا پیشانی کے بال ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہو تو یہ نیک بچے کی بشارت ہے۔
➋ اگر سر میں گیسو دکھائی دیں اس سے مال و دولت مراد ہے۔
➌ اگر عورت کو بال اور مینڈھیاں بڑھی ہوئی نظر آئیں تو اس سے اولاد مراد ہے۔
——————

پیشانی کا شکن زدہ ہونا :
ملاحظہ ہو : ترش رو ہونا۔“
——————

پیغام :
ملاحظہ ہو : ”خط“
——————

پینا :
➊ اگر نیند میں کوئی نامعلوم مشروب یا میٹھا پانی پی رہا ہو تو یہ رشد و ہدایت اور علم کی علامت ہے۔
➋ اگر ٹھنڈا اور میٹھا پانی پی لے تو اس سے مراد حلال روزی کا حصول ہے۔

اس تحریر کو اب تک 44 بار پڑھا جا چکا ہے۔