حرف ہا سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

ھ

ہابیل :

خوب میں ہابیل کو دیکھنا حسد کیے جانے اور دشمن کی زد میں آنے کی علامت ہے۔
——————

ہاتھ :

➊ اگر ہاتھ کھلے اور فراخ ہوں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا شخص سخی ہے اور وہ قسم کا مال و دولت اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔
➋ اگر ہاتھوں کے بل چل رہا ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ شخص اپنے مطلوبہ کام میں اپنے بھائی یا اولاد یا دوست کا سہارا لیتا ہے۔
➌ اگر ہاتھ کو بغل کے نیچے رکھے اور پھر اسے باہر نکالے تو اس میں روشنی ہو اور دیکھنے والا علم کا متلاشی ہو تو یہ خواب علم میں اعلیٰ مقام حاصل ہونے کی علامت ہے۔ اگر ایسی صورت دیکھنے والا شخص تاجر ہو تو اسے بلند مقام اور نرینہ اولا د عطا ہو گی۔
➍ دائیں ہاتھ سے مراد باپ، بیٹا، دوست با معاون ہے۔
➎ بائیں ہاتھ کی تعبیر بیوی، والدہ، بہن، بیٹی اور ملازمہ ہے۔
➏ اگر ایک ہاتھ غائب نظر آئے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا دائیں یا بائیں ہاتھ کے لحاظ سے مذکورہ بالا میں سے کسی شخص سے محروم ہونے والا ہے۔
➐ اگر ہاتھ کٹا ہوا ہو تو یہ خواب بھائی، یا دوست کی وفات یا باہمی الفت ختم ہونے کی علامت ہے۔
➑ اگر ہاتھ میں لمبائی محسوس کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ دوستی اور انعام و کرام کا سلوک کرتا ہے۔
➒ اگر ہاتھ بند ہوں تو یہ بخل کی علامت ہے۔
➓ جو شخص ہاتھوں کو چھری سے زخمی کر رہا ہو وہ کسی تعجب خیز چیز کاسامنا کرنے والا ہے۔ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے :
«فَلَمَّا رَأَيْنَهُ أَكْبَرْنَهُ وَقَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ» [12-يوسف:31]
”جب عورتوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو دیکھا تو اسے بہت عظیم سمجھا اور انہوں نے اپنے ہاتھ زخمی کر دئیے۔“
⓫ اگر خواب میں اپنا ہاتھ کھا رہا ہو تو اسے کسی شر مندہ کرنے والے کام یا ظالم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ باری تعالیٰ کا فرمان ہے :
«وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ» [25-الفرقان:27]
”اس دن ظالم اپنے ہاتھ منہ میں چبائے گا۔“
——————

ہاتھی :

➊ ہاتھی سے مراد ہیبت نا ک بادشاہ ہے، جو کند ذہن ہو، لیکن حرب وضرب کے فن سے واقف ہو۔
➋ اگر خواب میں ہاتھی پر سوار ہو جائے اور اسے خریدے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی حکمران سے رابطہ کرے گا اور بلند مقام حاصل کرے گا۔ اس کی تعبیر یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ دھوکہ و فریب کرے گا اور خود ہی اس دھوکے کا خمیازہ بھگتے گا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
«أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ» [105-الفيل:1]
”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کے پروردگار نے ہاتھی والوں سے کیا سلوک کیا ؟“
ہاتھی کو خواب میں دیکھنا نیک اور متقی لوگوں کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔
——————

ہاتھ کاٹنا :

➊ ہاتھ کاٹنے سے مراد یہ ہے کہ جس کا ہاتھ کٹا ہوا ہے، وہ لوگوں سے مانگنے سے بے نیاز ہے۔
➋ ہاتھ اور پاؤں کٹا ہوا ہو تو یہ بے دینی کی علامت ہے۔
➌ زبان کاٹنے سے مراد مخالف کی دلیل کی تردید ہے یا کسی شخص سے حسن سلوک کر کے اسے بات کا موقع نہ دینا بھی مراد ہو سکتا ہے۔
➍ اگر جسم کے اعضاء کٹے ہوئے نظر آئیں تو اس کی تعبیر اہل و عیال سے دور دراز کا سفر ہے۔
——————

ہاتھوں کا مفلوج ہونا :

دیکھئے : ”فالج۔“
——————

ہار :

➊ عورت کو ہار دکھائی دے تو اس سے مراد آرائش و زیبائش ہے۔
➋ اس کی تعبیر عورت کا خاوند یا اولاد بھی ہو سکتی ہے۔
➌ اگر مرد ہار پہن لے اور وہ غیر شادی شدہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی شادی ہونے والی ہے، اگر اس کی بیوی حاملہ ہو تو اسے نرینہ اولاد ملے گی۔
——————

حضرت ہارون علیہ السلام :
ان سے مراد ایسا نائب ہے، جس کی وجہ سے کسی آزمائش اور جھگڑے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
——————

ہد ہد :
➊ اس کی تعبیر حکمرانوں کے نزدیک رہنے والا سچا پیغام رساں بھی ہو سکتا ہے۔
➋ اس کی دوسری تعبیر مشکلات اور عذاب سے نجات بھی ہو سکتی ہے۔
——————

ہتھیلی :

➊ اس سے مراد آدمی کی طاقت اور قوت ہے۔
➋ ہتھیلی کا کھلا ہونا دنیا کی فراخی کی علامت ہے۔ اس کا بند ہونا کاموں سے رک جانے کی دلیل ہے۔
——————

ہتھیار :

دیکھئے : ”اسلحہ۔“
——————

ہتھوڑا :

خواب میں ہتھوڑا دیکھنا مدد اور رزق کی علامت ہے۔
——————

ہڈی :

➊ یہ اولوالعزم ہونے اور طاقت پر مبنی کاموں کی نشانی ہے۔
➋ اس کی تعبیر انسانی فلاح و بہبود کے کام آنے والے افراد اہل خانہ، اولاد، حیوانات اور املاک بھی ہو سکتی ہے۔
➌ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ مریض ہو تو اس کی تعبیر اس کی وفات ہے۔ اگر تندرست ہو تو یہ اس کے مریض ہو جانے کی علامت ہے۔
——————

ہرن :

ہرن سے مراد بیویاں اور اولاد ہے۔
➊ جو شخص ہرن شکار کرے یا اسے ہرن کا تحفہ ملے یا ہرن خریدے وہ کشادہ رزق سے بہرہ ور ہو گا۔
➋ اس کی تعبیر غیر شادی شدہ کا شادی کرنا اور شادی شدہ کو اولاد ملنا بھی ہے۔
➌ اگر خواب میں ہرن پکڑ لے تو اسے بہت زیادہ خیر و برکت نصیب ہو گی۔
➍ اگر ہرن دوڑ کر اس کی طرف لپکے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی اس کی نافرمانی کرے گی۔
➎ ہرنی سے مراد خوب صورت دوشیزہ ہے۔
——————

ہل چلانا :

دیکھئے : ”زراعت۔“
——————

ہم بستری کرنا :

اگر خواب میں ہم بستری کرے اور بیداری میں منی نظر آئے تو یہ ایک بے ہودہ خواب ہے۔ اس کی کوئی تعبیر نہیں ہے۔
——————

ہنڈیا :

ہنڈیا سے مراد دنیا اور جہان ہے۔
➊ جو شخص خواب میں ہنڈیا میں سالن پکار ہا ہو وہ بہت زیادہ مال و دولت حاصل کرے گا۔
➋ ہنڈیا میں گوشت اور شوربہ سے مراد جھگڑے اور مخاصمت کے ساتھ حاصل ہونے والی زیادہ کمائی ہے۔
——————

ہنسنا :

خواب میں ہنسنا فرحت و سرور کی علامت ہے۔
کچھ اہل فن کا کہنا ہے کہ جو خود کو خواب میں ہنستا ہوا دیکھے، اسے نرینہ اولاد کی بشارت دی جا رہی ہوتی ہے اور اگر وہ شخص مسکرا کر ہنس رہا ہو تو یہ آنے والے بچے کے نیک ہونے کی دلیل ہے۔
اگر فوت شدہ آدمی ہنستا دکھائی دے تو اس سے مراد آخرت میں انعام یافتہ ہوتا ہے۔
——————

حضرت ہود علیہ السلام :

جو شخص ہود علیہ السلام کو خواب میں دیکھتا ہے، اس پر جاہل اور بے وقوف لوگ مسلط ہوں گے، لیکن بیان کے مقابلہ میں کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور ان کی تکلیف سے نجات حاصل کرے گا۔
——————

ہوٹل :

دیکھئے : ”ریسٹورنٹ۔“
——————

ہیرا :

دیکھئے : ”لعل و جوہر۔“
——————

یی

یاد کرنا (ازبر کرنا حفظ کرنا) :

کسی چیز کو حفظ کرنا گمراہی کے بعد ہدایت پانے، تنگ حالی کے بعد خوش حال ہونے اور پریشانی کے خاتمہ کی علامت ہے۔
——————

یاسمین :

دیکھئے : ”چنبیلی۔“
——————

یاقوت :

دیکھئے : ”لعل و جوہر۔“
——————

یتیم ہو جانا :

یتیمی ذلت و رسوائی کی علامت ہے۔
جو شخص خواب میں یتیم نظر آئے، وہ لوگوں سے مغلوب ہو کر رہے گا۔ کیونکہ یتیم ہمیشہ مغلوب ہوتے ہیں اور ان کی دولت دوسروں کے زیرنگرانی ہوتی ہے۔
——————

حضرت یحییٰ علیہ السلام :

حضرت یحییٰ علیہ السلام کی خواب میں زیارت کرنا متقی اور پارسا بننے کی علامت ہے۔
——————

حضرت یعقوب علیہ السلام :

حضرت یعقوب علیہ السلام کی زیارت گم شدہ چیز کے مل جانے اور بہتر انجام کی علامت ہے۔
——————

حضرت یوسف علیہ السلام :

حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت جیل میں جانے اور وہاں سے رہا ہونے کی علامت ہے۔
➊ ان کی زیارت عورتوں کی طرف سے آزمائش کی بھی دلیل ہے۔
➋ ان کی زیارت خوابوں کی دلیل کا عالم ہونے کی نشانی ہے۔
➌ اگر کوئی غریب عورت حضرت یوسف علیہ السلام کو خواب میں دیکھے تو یہ اس کی دنیا و آخرت کے بہتر ہو جانے کی علامت ہے۔

➍ ان کا دیدار دوستوں اور خویش و اقارب کے فرماں بردار ہونے کی بھی دلیل ہے۔ ایسا شخص کثرت سے صدقہ و خیرات اور حسن سلوک سے بھی بہرہ ور ہو گا۔
کچھ اہل فن کہتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا بھائیوں کی طرف سے ایسی آزمائش اور مشقت سے دوچار ہونے کا اشارہ ہے جس کے بعد نجات اور پھر ان پر غلبہ حاصل ہو گا۔
——————

حضرت یونس علیہ السلام :

➊ ان کا دیدار اس بات کی علامت ہے کہ خواب دیکھنے والا کسی کام میں عجلیت اور جلد بازی کے باعث جیل، تنگی اور پریشانی کا شکار ہو گا۔ پھر اسے نجات حاصل ہو گی۔
➋ انہیں خواب میں دیکھنے والا زو درنج ہو گا۔
——————

اس تحریر کو اب تک 13 بار پڑھا جا چکا ہے۔