حرف “ب” سے شروع ہونے والی خوابیں اور ان کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا :
اس سے مراد علم و ہدایت ہے۔
——————

بطخ :
اس کی تعبیر خوبصورت عورت ہے۔
——————

بکری :
➊ اس سے مراد فرماں بردار رعایا ہے۔
➋ اس کی تعبیر غنیمت کا حاصل ہونا اور اہل و عیال، املاک، زراعت اور پھل دار درخت ہیں۔
مختصر یہ کہ بکریاں دیکھنا خیر و برکت کی علامت ہے۔
——————

بکری کا بچہ
➊ اس سے مراد انسانی بچہ ہے۔
➋ جو شخص دیکھے کہ وہ بکری کا بچہ کھا رہا ہے اسے معمولی سی دولت حاصل ہو گی۔
——————

بل :
➊ اس سے مراد گمراہ کن اور بدعتی لوگوں کے پیچھے لگنا ہے۔
➋ اگر خواب میں دکھائی دے کہ بل میں سے کوئی جانور نکلا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ زبان سے کوئی بات سرزد ہو گی۔
——————

بلا :
➊ اس سے مراد نوکر ہے۔
➋ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس سے مراد گھر کا چور ہے۔
——————

بلغم :
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بلغم کو پھینک دیا ہے تو وہ کسی مصیبت سے نجات
اور مرض سے شفا حاصل کرے گا۔
——————

بندر :
➊ اس سے مراد ایسا شخص ہے، جو دشمن کی راہنمائی کرتا ہو، گناہ کی ترغیب دلاتا ہو اور اللہ تعالیٰٰ کی ناراضی کے کام کرنے کو کہتا ہو۔
➋ غربت و افلاس کا شکار اور انعامات سے محروم شخص بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

بند کرنا :
➊ جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے دروازہ بند کر دیا ہے اور وہ غیر شا دی شدہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نیک عورت سے شادی کرے گا۔
➋ اگر خواب میں اپنے گھر کا دروازہ بند کرنا چاہتا ہو اور وہ بند نہ ہو رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کام کرنا مشکل اور دشوار ہو گا اور وہ بے بس رہے گا۔
——————

بھنویں :
➊ خواب میں اگر مرد ”بھنویں“ دیکھ رہا ہو تو اس سے مراد اس کی نیک شہرت، اس کے مذہبی حالات کا بہتر ہونا، رئیس ہونا اور اچھے مقام پر فائز ہونا ہے۔
➋ اگر خواب میں نظر آئے کہ بھنویں ایک دوسرے سے مل گئی ہیں، تو اس سے مراد الفت اور محبت ہے اور اگر اس کے برعکس صورت ہو تو اس کی تعبیر بھی اس کے برعکس ہو گی۔
➌ اگر بھنویں آنکھوں کے اوپر لٹک گئی ہوں، تو اس سے مراد یہ ہے کہ جس کی بھنویں لنک چکی ہیں، وہ بیٹا یا شراکت دار یا بیوی یا دوست ہے اور اس کی حالت تبدیل ہو گئی ہے۔
➍ اس سے بھی یہ مراد لیا جا سکتا ہے کہ آدمی کی عمر اس قدر دراز ہو گی کہ وہ ایسی صورت حال خود مشاہدہ کرے گا۔
——————

بوتل :
اس کی تعبیر عورت ہے۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا :
«رفقا بالقوارير»
”ان عورتوں سے نرم برتاؤ کرو۔“
——————

بوجھ اٹھانا :
➊ بوجھ زیادہ ہونے سے مراد گناہ بھی لیے جا سکتے ہیں۔
➋ اگر عورت نے بوجھ اٹھایا ہو تو اس کی تعبیر حمل یا شرپسند خاوند ہے۔
➌ اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ اس
نے ایندھن اٹھا رکھا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ غیبت کرنے والا اور چغل خور ہے۔ اور جھوٹی باتیں لوگوں تک پہنچاتا ہے۔
——————

بوسہ :
خواب میں بوسہ دینے سے مراد کسی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔
——————

بوڑھا :
➊ اگر نوجوان خواب میں دیکھے کہ وہ بوڑھا ہو گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ علم و ادب سے بہرہ ور ہو گا۔
➋ کسی بزرگ کو دیکھنے سے مراد عزت و شرف، رزق، خیر و برکت اور لمبی عمر ہے۔
——————

بھنا ہوا گوشت :
اس کی تعبیر جلدی ملنے والا رزق ہے۔
——————

بھوک :
➊ بھوک کی تعبیر مال و دولت کا خاتمہ ہے۔
➋ دنیا اور تلاش معیشت کی حرص بھی اس سے مراد لی جا سکتی ہے۔
——————

بھا گنا :
➊ خواب میں بھاگنے سے مرا د رجوع الی اللہ ہے۔
➋ فرار سے سلطنت، امن اور توبہ مراد لی جاتی ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص دشمن سے بھاگ رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے جس دشمن سے خطرہ رہتا ہے وہ اس سے محفوظ ہو گیا ہے۔
——————

بھیڑیا :
➊ اس کی تعبیر ظالم دشمن اور جھوٹا چور ہے۔ اگر گھر میں بھیڑیا دکھائی دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس گھر میں چور آئے گا۔
➋ خواب میں بھیڑیا دیکھنے سے یہ بھی مراد ہے کہ وہ کسی بے گناہ پر تہمت لگائے گا۔
——————

بھینگا پن :
جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ بھینگا ہو گیا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی آدھی دولت یا آدھا دین کم ہو جائے گا، یا وہ کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کرے گا۔
——————

بھینس :
اس سے مراد تگ و دو، محنت و مشقت اور خیر و برکت ہے۔
——————

بھیڑ کا بچہ :
اس سے مراد والدین کا فرماں بردار بیٹا ہے۔
——————

بے آباد ہونا :
➊ اگر خواب میں دیکھے کہ ایک آباد بستی اجڑ گئی ہے، اس کے کھیت ویران ہو گئے ہیں، تو یہ اس کے باسیوں کے گمراہ ہونے اور ان پر مصائب نازل ہونے کی علامت ہے۔
➋ اگر آباد بستی دکھائی دے تو یہ وہاں کے متدین ہونے کی علامت ہے۔
➌ اگر بے آباد جگہ کو دیکھے کہ دوبارہ آباد ہو گئی ہے، تو اس سے اس کی مذہبی اصلاح اور گمراہی سے ہدایت کی طرف واپسی مراد ہے۔
➍ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کی چھت گر گئی ہے، تو اس کی تعبیر اس کے خاوند کی وفات ہے۔
اسی طرح کسی چیز کا ٹوٹ جانا گھر یا دیوار کا گرنا پریشانی اور مصیبت کی نشان دہی کرتا ہے۔
——————

بیٹھ جانا :
➊ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ بیٹھ گیا ہے تو اس سے اس کی بےبسی اور ناکامی مراد ہے۔
➋ اگر عورت خود کو خواب میں بیٹھی ہوئی دیکھے تو اس سے اس کی شادی کی تاخیر مراد ہو گی۔
——————

بیج :
بیج سے مراد نیک اولاد ہے۔
——————

بیر :
نیند میں بیر د یکھنا خوش آئند بات ہے۔ اور اس کی تعبیر ”رزق“ ہے۔ متدین اور صالح لوگوں کا اسے دیکھنا ان کی صالحیت اور دین داری میں اضافے کی دلیل ہے۔
——————

بیری کا درخت :
جو شخص خواب میں بیری کا درخت دیکھے، وہ زندگی کی بلندی سے ہمکنار ہو گا اور علم و تقویٰ سے سرفراز ہو گا۔
——————

بیل :
➊ کثیر التعداد بیلوں کا مالک ہونے کی تعبیر کی اعلیٰ منصب پر فائز ہونا ہے۔ بشرطیکہ دیکھنے والا اس کا اہل ہو۔
➋ اگر وہ ان میں سے کسی ایک بیل پر سوار ہو گیا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ خیر و برکت اور خوش حالی اس کی طرف کشاں کشاں آئے گی۔
➌ اگر بیل کسی شخص پر حملہ آور ہوتا ہوا دکھائی دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ دور دراز کا سفر کرے گا۔
➌ اگر بیل آدمی کو پچھاڑ دے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی وفات کا وقت نزدیک ہے۔
➎ بیل کو دیکھنا فتنہ و فساد برپا کرنے کی نشان دہی کرتا ہے۔
➏ بیل اگر کسان اور کھیتی باڑی کرنے والے شخص کو دکھائی دے تو اس کی تعبیر مشکلات میں لوگوں کی مساعدت کرنا ہے۔
——————

بیلٹ :
بیلٹ سے مراد حزم و احتیاط اور حصول علم کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
——————

بیماری :
بیکار ہونا منافقت یا مذہبی کوتاہی کی علامت ہے۔

اس تحریر کو اب تک 16 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply