حرف س سے شروع ہونے والی خوابیں اور انکی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

س :
ساز بجانے والا آلہ
دیکھئے : باجا
——————

سانپ :
➊ خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیر مالدار دشن ہے۔
➋ اگر گھر میں سانپ گھس جائے تو اس
سے مراد یہ ہے کہ دشمن اس سے فریب کرے گا، اگر وہ
اسے مار دے تو وہ دشمن پر غالب آ جائے گا۔
➌ اگر سانپ کو بستر کے اوپر مار دے تو اس
سے مراد یہ ہے کہ اس کی بیوی فوت ہو جائے گی۔
➍ اگر گھر سانپوں سے بھر جائے اور ان سے خوف زدہ بھی نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے
گھر میں مسلمانوں کے دشمن اور اہل بدعت کو دیکھے گا۔
➎ اگر مردہ سانپ نظر آئے تو اس
سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی کے دشمن کو بلا مشقت
ختم کر دے گا۔
➏ اگر سانپ گھر کے اندر بھی آ رہے ہوں اور باہر بھی جا رہے ہوں اور وہ تکلیف بھی نہ دیں
تو اس سے مراد اس کے عزیز و اقارب دشمن ہیں۔ نیز دیکھئے اژدھا۔
——————

سانپ کا منتر کرنے والا :
اس سے مراد شر پسندوں کے ساتھ رہنا اور دشمن سے روا داری برتنا ہے۔
——————

سایہ :
➊ موسم گرما میں خواب میں سایہ دیکھنے سے مراد آرام، ذاتی مفاد اور شان و شوکت ہے۔
➋ اگر سائے میں بیٹھ کر گرمی سے بچاؤ حاصل کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ پریشانی سے
نجات پا کر کے رزق حاصل کرے گا۔
➌ عورت کو سایہ نظر آئے تو اس سے مراد اس کا خاوند ہے۔
➍ اگر بےخاوندعورت سائے میں بیٹھ جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شا دی کرے گی۔
➎ اگر کوئی شخص سائے میں بیٹھ کر ٹھنڈک محسوس کرے، پھر دھوپ میں چلا جائے تو اس کی تعبیر
یہ ہے کہ اس کی غریبی ختم ہو جائے گی۔
——————

سبز گھاس :
➊ اس کی تعبیر دینی اصلاح اور بہتری ہے۔
➋ اگر لوگ گھاس کو ہاتھ میں لیے ہوئے ہوں تو اس
سے مراد رواں سال کی خوش حالی ہے۔
➌ اگر غریب آدمی گھاس اکٹھی کر رہا ہو یا اسے کھا رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دولت مند
بن جائے گا۔
——————

سپاہی :
اگر سپاہی اپنے مددگاروں کے ساتھ آئے تو اس سے مراد غم اور پریشانی ہے۔
——————

ستارہ :
➊ اس سے مراد معزز آدمی ہے۔
➋ گھر میں
ستارہ نظر آئے اور اس کی روشنی نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ معزز لوگ کسی
پریشانی کے موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں۔
——————

ستون :
➊ اس
سے مراد دین اور مذہب ہے۔
➋ کئی ستون دیکھنے کی تعبیر مددگار لوگ ہیں۔
➌ جامع مسجد کا ستون اپنی جگہ سے ہٹ جانے کی تعبیر کسی حکمران کا باغی ہونا ہے۔
——————

سجدہ کرنا :
➊ اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرنے سے مراد دشمن کے خلاف کامیابی، اللہ تعالیٰ کی مغفرت، خطرات سے
نجات، مقصد کا حاصل ہونا اور معافی مانا ہے۔
➋ اگر غیر اللہ کو سجدہ کرے یا غیر ارادی طور پر پیشانی کے بل گرے، تو اس
سے مراد ذلت اور رسوائی ہے۔ اگر یہ خواب دیکھنے والا کسی کے ساتھ مقدمہ بازی کر رہا ہے یا تجارت کرتا ہے تو اسے خسارہ ہو گا، اگر اسے کوئی ضرورت درپیش ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ضرورت
پوری نہیں ہو گی۔
➌ سجدے کی تعبیر اتباع سنت اور جنت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت بھی ہو سکتی ہے۔
➍ سجدہ شکر کی تعبیر مصیبت کا ٹل جانا اور روزی کا تسلسل ہے۔
——————

سراب
اس سے مراد نامکمل کام ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا کسی چیز کے حصول کا امیدوار ہو تو وہ
اس سے محروم ہو گا اور وہ اسے حاصل نہیں ہو گی۔
——————

سردی :
➊ خواب میں سردی دیکھنے سے مراد غربت
ہے۔
➋ اگر سائے میں بیٹھ کر سردی محسوس ہو اور وہ دھوپ میں چلا آئے تو اس سے مراد غربت کا
خاتمہ ہے۔
➌ اگر دھوپ میں حرارت محسوس ہو اور وہ سائے میں چلا آئے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ
پریشانی سے نجات حاصل کرے گا۔
——————

سر :
➊ سر سے مراد سرداری اور راس المال ہے، سر بڑا ہونا عزت میں اضافے کی دلیل
ہے۔ اور چھوٹا ہونا عزت میں کمی کی علامت ہے۔ اگر کسی حکمران یا لوگوں کے سامنے سر جھکا رکھا ہو تو
اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کوئی گناہ کرے گا اور ندامت زدہ ہو گا۔
➋ اگر اس کا سر گدھے جیسا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نماز کے دوران امام سے پہلے سر اٹھاتا
ہے، جیسا کہ حدیث پاک میں بیان ہوا ہے یا اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ جاہل اور بے وقوف ہو جائے گا۔
——————

سرکہ :
➊ اس کی تعبیر یہ ہے کہ دیکھنے والا مال و دولت کے ساتھ ساتھ پرہیز گاری، برکت اور لمبی
زندگی سے بہرہ ور ہو گا۔
➋ اگر روئی کے ساتھ سرکہ کھائے تو اس
سے مرادخوشی و مسرت ہے۔
——————

سرکنڈا :
دیکھیے : بانس
——————

سر کٹنا :
اگر کوئی آدمی پریشان حال ہو اور خواب میں اس کا سر کٹا ہوا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی پریشانی ختم ہونے والی ہے اور اگر وہ مقروض ہو تو اس کا قرض ادا ہونے والا ہے۔ اگر سر کاٹنے والے کو جانتا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی طرف سے اسے کوئی اچھی چیز ملے گی۔
——————

سرمہ :
➊ اس سے مراد دولت اور اتقاء و صالحیت میں اضافہ ہے۔
➋ اگر وہ نابینا ہو تو یہ اس
کے شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
➌ اگر کنواری عورت سرمہ لگائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔
——————

سرمہ دانی :
➊ اس سے مراد نیک اور با ادب عورت ہے۔
➋ اگر غیر شادی شدہ مرد سرمہ لگانے کے لیے سرمہ دانی میں سر مچھو ڈائے تو اس کی تعبیر یہ ہے
کہ اس کی شا دی ہونے والی ہے۔
——————

سرور :
اس سے مراد مصیبت کا ازالہ بھی ہو سکتا ہے اور نیک عمل بھی۔
——————

سفارش :
خواب میں سفارش کرنے کی تعبیر عزت اور اجر و ثواب ہے۔
——————

سفر کرنا :
➊ اگر سفر کرنے والا غریب ہو تو وہ دولت مند ہو جائے گا۔
➋ سفر کرنے کی ایک تعبیر ایک حالت
سے دوسری حال میں تبدیل ہونا ہے۔
➌ سفر سے واپسی کی تعبیر توبہ کرنا، گناہوں کو چھوڑنا اور ضرورت کا پورا ہونا بھی ہو سکتا ہے۔
➍ اگر مریض خواب میں دور دراز کے علاقے کا سفر کرے یا کسی نامعلوم گھر میں چلا جائے تو
یہ اس کی وفات کی علامت ہے۔
➎ سفر سے عذاب اور مشقت بھی مراد ہو سکتا ہے۔
——————

سفر سے واپسی :
➊ یہ پریشانی سے نجات کی علامت ہے۔
➋ گناہوں سے توبہ کرنا بھی اس کی تعبیر ہو سکتی ہے۔
——————

سفید رنگ :
اگر رخساروں کا رنگ گورا ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ شخص عزت و منصب حاصل
کرے گا۔
——————

سلام کہنا :
➊ اگر خواب میں ایسے شخص کو سلام کہے، جس
سے کوئی عداوت اور دشمنی نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ
ہے کہ جسے سلام کہا گیا ہے اسے اس کی طرف سے خوشی اور اچھائی میسر آئے گی۔ اگر اس
کے ساتھ عداوت ہو تو یہ اس کی عداوت سے محفوظ رہے گا۔ اگر دونوں کا تجارتی تعلق ہو اور وہ سلام کا جواب بھی دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ دونوں کی تجارت بہتر رہے گی، اگر
جواب نہ دے تو یہ تجارت کی ناکامی کی علامت ہے۔
➋ اگر دشمن سے مصافحہ اور معانقہ کرے تو یہ عداوت کے خاتمہ کی علامت ہے، اگر لوگوں
کے
پاس پہنچ کر سلام کہنے سے پہلے گفتگو کر ے تو یہ سنت کی مخالفت کی علامت ہے۔
——————

حضرت سلیمان علیہ السلام :
➊ حضرت سلیمان علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا حکمرانی اور اقتدار ملنے کی علامت ہے۔
➋ اس خواب کی تعبیر مشکلات کی آسانی اور اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر مقام سے بھی کی جا سکتی ہے۔
——————

سمندر :
➊ سمندر طاقت ور بادشاہ کی علامت ہے، دور سے سمند د یکھنا آزمائش کی علامت ہے۔ اگر
سمندر کے پاس کھڑا ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے حکمران کی طرف سے کسی چیز کا
سامنا ہو گا۔
➋ اگر عورت خواب میں سمندر دیکھے تو اس
سے خاوند بھی مراد ہو سکتا ہے۔
➌ سمندر کا چھوٹا سا حصہ مال دار عورت کی نشان دہی کرتا ہے۔
——————

سنار :
دیکھئے زرگر
——————

سنگ ریزے :
دیکھئے کنکریاں
——————

سنگ سار کرنا :
دیکھے رجم کرنا
——————

سنگ مر مر کے ٹکڑے :
➊ ان سے مراد عزت، شان و شوکت، مال و دولت اور خوبصورت بیوی ہے، خواب میں انہیں
دیکھنے والا غربت کے بعد دولت مندی حاصل کرے گا۔
➋ اگر سنگ مرمر کے بنے ہوئے حوض وغیرہ نظر آئیں تو یہ پریشانی اور غم کے خاتمہ اور خوشی
حاصل ہونے کی علامت ہے۔ اس کی تعبیر عالیٰ نسب عورتیں، خوب صورت اولاد، بلند و بالا مکانات اور رزق بھی ہو سکتی ہے۔
——————

سننا :
➊ اگر خواب میں قرآن مجید یا حدیث رسول سنے تو اس سے ہدایت یافتہ ہونا اور اللہ
تعالیٰ کی یاد مراد ہے۔
➋ اگر کسی انسان کی بات غور سے سن رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اسے رسوا کرنا اور اس کا راز
فاش کرنا چاہتا ہے۔
——————

سوار ہونا :
➊ کسی بھی جانور کی سواری کی تعبیر عزت و منصب ہے۔
➋ اگر گھوڑے پر سوار ہو کر اسے صحیح طور سے چلا نہیں سکتا تو اس کی تعبیر خواہش کی پیروی ہے۔
——————

سوت کاتنے والی :
دیکھئے : چرخہ چلانے والی
——————

سور اخ :
➊ اس سے مراد اہل بدعت کی پیروی ہے۔
➋ اگر سوراخ سے کوئی حیوان باہر آئے تو اس
سے مراد منہ سے نکلنے والی بات ہے۔
——————

سوزش :
سوزش کی تعبیر اضافہ ہے۔
——————

سورج گرہن :
اس کی تعبیر لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے۔
——————

سورج :
➊ نیند میں سورج دیکھنے سے مراد حکمران یا باپ یا گورنر ہے، اگر گھر میں سورج طلوع ہو جائے
تو اس سے مراد یہ ہے کہ دیکھنے والے کو عزت اور شان و شوکت حاصل ہو گی۔
➋ سورج کی تعبیر رزق، ہدایت، اتباع اور بیماریوں سے شفا بھی ہو سکتی ہے۔
——————

سولی پر چڑھانا :
جے سولی پر چڑھایا جائے، یہ اسے شان و شوکت اور حکمرانی ملنے کی علامت ہے۔
——————

سوکن :
اس سے مراد پریشانی اور مصیبت بھی ہو سکتی ہے۔
——————

سونا :
سونا دیکھنے کی تعبیر، رزق اور غم سے نجات ہے۔
——————

سوئی :
➊ اگر سوئی میں دھاگہ ہو اور دیکھنے والے کے معاملات منتشر ہوں تو یہ ان کے جمع ہو جانے کی
علامت ہے۔
➋ اگر سوئی سے سلائی کر رہا ہو اور وہ ٹوٹ جائے اور گم ہو جائے تو یہ اس
کے معاملات منتشر
اور خراب ہونے کی علامت ہے۔
——————

سیاہی :
خواب میں سیاہی دیکھنے کی تعبیر سرداری اور مال و دولت ہے۔
——————

سیرابی :
➊ اگر پیاس
لگنے کے بعد سیراب ہو تو اس سے مراد تنگی کے بعد آسانی سے کام پور ا ہونا،
غربت سے امارت میں آنا اور چھوٹ جانے والے علم کا حصول ہے۔
➋ سیرابی، دینی اصلاح اور استقامت کی نشانی ہے۔
——————

سیڑھی :
➊ سیڑھی کی تعبیر بلندی کے اسباب و وسائل ہیں۔
➋ اگر مسافر سیڑھی سے اترے تو یہ سفر سے واپسی کی علامت ہے، اگر صاحب منصب سیڑھی
سے اترے تو یہ اس کے معزول ہونے کی علامت ہے۔
——————

سیلاب :
➊ سیلاب سے مراد شمنوں کا حملہ ہے۔
➋ اگر سیلاب سے لوگ مستفید ہوں تو اس
سے مراد مسلسل نیکیاں ہیں۔
——————

سینہ :
➊ خواب میں کافر کا سینہ فراخ اور خوبصورت نظر آنے کی تعبیر اسلام لانا ہے۔
➋ نافرمان کے لیے اس کی تعبیر فرماں برداری اور توبہ ہے۔
➌ سینہ فراخ ہونا تنگی کے آسان ہونے کی علامت ہے۔
➍ سینہ تنگ ہونا گمراہی کی نشانی ہے۔
——————

سینگی لگانا :
➊ اگر سینگی لگانے والاسینکی لگا دے اور خواب دیکھنے والے نے کسی کا حق دینا ہو تو وہ بذریعہ
حکومت اسے ادا کرے گا۔
➋ اسے خواب میں دیکھنے والا شادی کرنا چاہتا ہو تو یہ اس کی شادی ہونے کی علامت ہے۔
➌ سینگی لگانے والے کو دیکھنا پریشانیوں
سے نجات اور بیماریوں کے خاتمہ کی بھی
علامت ہے۔
——————

ش :
شادی کرنا :
شادی کرنا پریشانیوں کے خاتمہ کی علامت ہے۔

خواب میں شادی ہونا، اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت کی دلیل ہے۔
➋ شادی کی تعبیر صنعت و حرفت بھی ہو سکتی ہے۔ اگر ایک عورت سے شادی ہو جائے اور وہ
مر جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ صنعت و حرفت باعث تکان ہو گی۔
➌ زانیہ عورت سے شادی کرنا زنا کار ہونے کی علامت ہے۔
➍ اگر بیمار عورت کی خواب میں شادی ہو اور وہ خاوند کو نہ دیکھے اور نہ ہی معلوم کرے تو اس
سے
مراد یہ ہے کہ وہ فوت ہونے والی ہے۔ بیمار آدمی کے خواب کی بھی یہی تعبیر ہے۔
➎ اگر غیر شادی شدہ یا شادی شدہ عورت خواب میں شادی کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ
نیک کام کرے گی اور اسے اچھا صلہ ملے گا۔
➏ اگر کوئی مرد شادی کرے جبکہ پہلے سے اس کی ایک یا زیادہ بیویاں ہوں تو اس سے مراد یہ
ہے کہ مال و دولت اور عہدہ حاصل کرے گا۔
➐ کسی محرم عورت سے شادی کرنے کی تعبیر دیار حرم کی زیارت اور صلہ رحمی ہے۔
——————

شاعری :
شاعر کی تعبیر گمراہ آدمی ہے، جس کے قول و فعل میں تضاد ہو۔
——————

شتر بان :
شتربان کو خواب میں دیکھنا سفر کرنے اور مریضوں کے فوت ہو جانے کی علامت ہے۔
——————

شتر مرغ :
اس سے مراد عورت ہے، کچھ علماء کہتے ہیں اس سے مراد کوئی بھی نعمت ہے۔
——————

شراب :
➊ اس کی تعبیر حرام مال و دولت اور ضلالت و گمراہی ہے۔
➋ اگر شراب کشید کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اس
کے
ہاتھوں بڑے کام سرانجام پائیں گے۔
➌ شراب کی تعبیر آزمائش فسق و فجور، دشمنی اور بغض و عداوت بھی ہے۔
➍ شراب کی تعبیر عقل ختم ہو جانا، پریشان ہونا بھی کی جا سکتی ہے۔
——————

شراب فرو ش کی دکان (مے خانہ) :
اس سے مراد پریشانی اور برائی کا سامان ہے۔
——————

شراکت داری :
اگر اپنے سے اچھے آدمی سے شراکت کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ غربت امارت میں
تبدیل ہو جائے گی۔
——————

شرح صدر :
یہ گناہ گار کی توبہ کی علامت ہے۔
——————

شرم و حیا
برے کاموں سے رک جانے اور ایمان اور رزق بڑھنے کی علامت ہے۔
——————

شرعی حد :
دیکھیے : حد
——————

شطرنج :
شطرنج کھیلنا مکر و فریب، جھگڑا و فساد اور حسد کی علامت ہے۔
——————

حضرت شعیب علیہ السلام :
خواب میں حضرت شعیب علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے کو ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ کوئی کام درپیش ہو گا، وہ اسے تکلیف دیں گے، پھر یہ دان پر غالب آ جائے گا۔
——————

شفقت و مہربانی :
خواب میں کمزور آدمی پر مہربانی کرنے کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر مہربانی فرمائے گا۔
اگر اس پر کوئی دوسرا شخص مہربانی کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ یہ محسن ہے۔
——————

شکر :
دیکھیے چینی
——————

شکاری :
اس سے مراد عورتوں سے لگاؤ رکھنے والا اور ان سے حیلہ سازی کرنے والا شخص ہے۔
——————

شلوار :
اس سے مراد عورت ہے، اگر نئی شلوار لے لے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ عورت سے
شادی کرے گا۔
——————

شوربے میں روئی بھگونا :
دیکھئے : ثرید
——————

شہتوت :
شہتوت کھانے کی تعبیر فراخی رزق ہے۔
——————

شہد :
➊ اس سے مراد رزق حلال ہے، نیک آدمی کے لیے شہد کی تعبیر ایمانی حلاوت، تلاوت قرآن
اور دیگر نیک عمل ہیں۔ دنیا دار کے لیے بلا مشقت حاصل ہونے والی غنیمت ہے۔
➋ شہر بیماری سے شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
——————

شہد کی مکھی :
اس سے مراد خوش حالی اور مال ہے۔
——————

شہر :
اگر خواب میں دیکھے کہ وہ شہر میں داخل ہو گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ خوف و ہراس سے
پرامن ہو گیا ہے۔
امام ابن سیرین رحمہ اللہ شہروں میں داخل ہونا پسند کرتے تھے، ان سے باہر نکلنا پسند نہیں
کرتے تھے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
«فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ» [28-القصص:21]
”پھر موسیٰ وہاں سے خوف زدہ ہو کر دیکھتے بھالتے نکل کھڑے ہوئے کہنے لگے : اے پروردگار ! مجھے ظالموں کے گر وہ سے بچا لے۔“
——————

شیر :
➊ اس
سے مراد تشدد اور ظالم بادشاہ ہے۔
➋ اس سے مراد تکبر، جہالت، خود پسندی اور دنگا فسا بھی ہو سکتا ہے۔
➌ کچھ علماء کہتے ہیں کہ شیر سے مراد غلبہ پانے والا دشمن ہے۔
——————

شیرینی :
دیکھئے : مٹھائی۔
——————

شیشی :
اس سے مراد عورت ہے، کیونکہ حدیث میں آتا ہے :
«رفقا بالقوارير»
——————

شیطان :
دیکھئے : ابلیس
——————

ص :
صابن :
صابن سے کپڑا دھونے کی تعبیر شفایاب ہونا، توبہ کرنا، پریشانی کا ختم ہونا اور قرض کی
ادائیگی ہے۔
——————

صبح :
➊ صبح ہو جانے کی تعبیر کشادگی اور وعدہ پور ا کرنا ہے۔
➋ اگر قیدی کو صبح نظر آئے تو وہ قید سے نکل جائے گا۔
➌ اگر گناہ گار اور غافل شخص دیکھے تو یہ اس
کے تائب ہونے کی علامت ہے۔
➍ اگر تجارت میں خسارہ پانے والا دیکھے تو یہ اس کی تجارت کے بڑھنے اور رزق میں اضافہ
ہونے کی علامت ہے۔
➎ اگر عوام الناس میں
سے کوئی شخص دیکھے اور وہ تنگی یا ظلم یا قط سالی یا آزمائش میں ہوں تو وہ
ان سے نجات پا لیں گے۔
——————

صبر کرنا :
➊ صبر کرنا بلند مرتبہ ہونے اور خوش خبری کی علامت ہے۔
➋ صبر کی تعبیر یہ بھی ہو سکتی ہے کہ قابل اندیشہ بات کا انجام بہتر ہو گا۔
——————

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم :
➊ اگر کوئی شخص انہیں اچھی حالت میں دیکھے تو اس کے حسن اعتقاد اور ان کا پیروکار ہونے کی
علامت ہے۔
➋ اس کی تعبیر علم کا پھیلنا اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر بھی ہو سکتی ہے۔
➌ اس کی تعبیر باہمی الفت و محبت، تعاون اور حسد و عداوت سے تحفظ بھی ہو سکتی ہے۔
➍ یہ بھی ممکن ہے کہ اس
سے مراد ان کے دور میں رونما ہونے والی نمایاں صورت ہو۔ مثلاً :
فتنے کا اندیشہ یا عدل و انصاف کا چرچا وغیرہ۔
➎ کسی صحابی کے دیدار کی تعبیر اس
کے نام سے اشتقاق کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ مثلاً :
سعد
اور سعید کی تعبیر سعادت مندی ہے۔
➏ ان کا دیداران کے حسب مرتبہ خیر و برکت ہونے کی بھی علامت ہے۔
——————

صحت :
دیکھئے : تندرستی
——————

صدقہ :
صدقہ کی تعبیر مصیبت کا ٹل جاتا، مریض کا تندرست ہونا اور رزق میں اضافہ و برکت ہے۔
——————

صفا و مر وہ کے درمیان سعی کرنا :
دیکھئے : دوڑنا
——————

صبر کرنا :
صلح کی تعبیر خوف کا ختم ہونا اور تھکاوٹ کا دور ہونا ہے۔
——————

صوفی :
دیکھئے : پادری
——————

ض :
ضائع کرنا :
خواب میں کسی اچھی چیز کو ضائع کر دینے کی تعبیر بہتر صورت حال کو از خود خراب کرنا ہے۔
——————

ط :
طاعون :
حکمران کی طرف سے سزا یا جنگ کی علامت ہے۔
——————

طلاق :
➊ طلاق دینے کی تعبیر موجودہ حالات کا بدل جاتا ہے۔
➋ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بے نیاز ہو جائے گا۔ کیونکہ
باری تعالیٰ کا ارشاد ہے :
«وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِ» [4-النساء:130]
”اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا۔“
——————

طلاق یافتہ عورت سے رجوع کرنا :
➊ اس کی تعبیر حق کا خاتمہ ہے۔
➋ اس کی تعبیر سابقہ مذہب یا پیشے کو اختیار کرنا بھی ہے۔
——————

ظ :
ظلم کرنا :
➊ خواب میں ظلم کرنے کی تعبیر تخریب کاری میں جلد بازی ہے۔
➋ اگر خواب میں مظلوم بددعا دے رہا ہو تو اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچنے کی فکر کرے۔
——————

اس تحریر کو اب تک 40 بار پڑھا جا چکا ہے۔