نااہل شخص کے مال میں تصرف کرنا

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

حجر (شرعاً کسی کو جنون، کم عقلی یا کم عمری کی بنا پر اپنے مال اور ملکیت میں تصرف کرنے سے روکنے کا نام ہے) اور نا اہل شخص کے مال میں تصرف کرنا
368- معذور افراد کی اعانت کے لیے مخصوص مال میں سر پرست کا تصرف
وہ مال جو حکومت معذوروں کے لیے مخصوص کرتی ہے، ذمے داروں کا فرض بنتا ہے کہ اسے ان کے مخصوص مقاصد اور مصالح ہی میں صرف کریں۔ ان کے لیے اس مال پر قبضہ جما لینا اور جن مقاصد کے لیے صرف کرنا تھا، انہیں ترک کر دینا جائز نہیں، لیکن باپ کے لیے، اگر وہ ضرورت مند ہو، تو بقدر معروف اور اس طریقے سے کچھ لینا جائز ہے کہ معذور کو نقصان نہ ہو۔
[اللجنة الدائمة: 16355]

اس تحریر کو اب تک 4 بار پڑھا جا چکا ہے۔