بڑوں کی عزت و توقیر

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

« باب الرحمة على الصغير وإكرام الكبير»
چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کا احترام
❀ «عن عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن النبى صلى الله عليه وسلم، قال: من لم يرحم صغيرنا، ويعرف حق كبيرنا، فليس منا”.» [حسن: رواه أبو داود 4943، وأحمد 7073، والبخاري فى الأدب المفرد 354، والحاكم 62/1.]
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ
کرے اور جو ہمارے بڑوں کے حق کو نہ پہنچائے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“

❀ «عن أبى هرير قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليس منا من ل يرحم صغيرنا ويوقر كبيرنا. » [حسن: رواه البخاري فى الأدب المفرد 353، وابن أبى الدنيا فى النفقة على العيال 186، وصححه الحاكم 176/4]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور جو ہمارے بڑوں کی عزت و توقیر نہ کرے۔“

❀ « عن أبى أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من له يرحم صغيرنا ويجل كبيرنا فليس منا.» [حسن : رواه البخاري فى الأدب المفرد 356، وابن أبى الدنيا فى النفقة على العيال 187.]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“

اس تحریر کو اب تک 5 بار پڑھا جا چکا ہے۔