آدمی کو تیمم کب کرنا ہوگا

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین

تیمیم کرنا کب جائز ہو گا ؟
سوال : جب ک(وئی شخص وضو اور غسل کے لیے) پانی کے استعمال سے معذور ہو تو پھر طہارت کیسے حاصل ہوگی ؟
جواب : جب پانی کی عدم دستیابی یا اس کے استعمال کے ضرر رساں ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال مشکل ہو تو یہ حالت آدمی کو تیمم کی طرف لے جاتی ہے ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنے ہاتھ زمین پر مارے پھر ان کو اپنے چہرے پر اور ایک دوسرے پر پھیر لے ، لیکن یہ تیمم حدث سے طہارت حاصل کرنے کے لیے خاص ہے ۔
رہی ناپاکی اور نجاست کی طہارت تو اس میں تمیم نہیں ہے ، خواہ وہ نجاست بدن پر ہو یا کپڑے پر یا زمین کے ٹکڑے پر ، کیونکہ نجاست سے طہارت حاصل کرنے کی صورت میں مقصود عین نجاست کو زائل کرنا ہوتا ہے ، اس میں عبادت کی نیت کرنا شرط نہیں ہے ، اس لیے اگر انسان کے قصد و ارادہ کے بغیر یہ عین نجاست دور ہو جائے تو نجاست والی جگہ پاک ہو جائے گی ۔ پس اگر ناپاک جگہ یا ناپاک کپڑے پر بارش پڑ جائے اور بارش کے پانی سے نجاست زائل ہو جائے تو نجاست والی جگہ اور کپڑا پاک ہو جائے گا ، اگر چہ انسان کو اس کا علم نہ ہو ، بر خلاف حدث سے طہارت حاصل کرنے کے ، کیونکہ وہ عبادت ہے جس کے ساتھ انسان اللہ عزوجل کا قرب حاصل کرتا ہے ، لہٰذا اس میں نیت اور ارادہ کرنا ضروری ہے ۔
(محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )

کیا مریض کے جسم پر موجود نجاست تیمم کو واجب کرتی ہے ؟
سوال : جب مریض کے بدن پر نجاست ہو تو کیا وہ اس کی وجہ سے تیمم کرے گا ؟
جواب : مریض اس نجاست کی وجہ سے تیمم نہیں کرے گا ، اگر اس مریض کے لیے اس نجاست کو دھونا ممکن ہو تو وہ اس نجاست کو دھوئے ، و گرنہ اپنی اسی حالت میں بغیر تیمم کیے نماز ادا کر لے ، کیونکہ نجاست کو دور کرنے میں تیمم مؤثر نہیں ہے ، اس لیے کہ نجاست لگنے کی صورت میں مطلو ب یہ ہے کہ بدن کو نجاست سے پاک کیا جائے اور جب وہ نجاست کے لگنے کی وجہ سے تیمم کرے گا تو بدن سے نجاست تو دور نہیں ہو گی ۔
( محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!

جزاکم الله خیرا و احسن الجزاء