کیا بے وضو وظائف پڑھے جاسکتے ہیں؟

تحریر : ابو ضیاد محمود احمد غضنفر حفظ اللہ

وعن عائشة قالت: ( (كان النبى صلی اللہ علیہ وسلم يذكر الله على كل أحيانه)) [أخرجوه إلا البخاري والنسائي]
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ کا ذکر کرتے رہتے تھے۔“
بخاری اور نسائی کے علاوہ محدثین نے یہ حدیث روایت کی ۔
تحقیق و تخریج: مسلم: 373
فوائد:
➊ اللہ تعالیٰ کا ذکر ضروری ہے ۔ ہر حال میں ذکر کرنا چاہیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمہ وقت ذکر کرتے تھے ہر حال سے مراد یسے اوقات ہیں جو ذکر کے لیے مناسب ہوتے ہیں ۔ بول و براز کرتے وقت یا برہنہ حالت میں ذکر نہیں کرنا چاہیے ۔ اسی طرح اگر نشے کی حالت ہو تو پھر بھی گریز کرنا چاہیے ۔
➋ بےوضو حالت میں وظائف وغیرہ کیے جائیں یا دعا پڑھی جائے ۔ دعا مانگی جائے تو کوئی حرج نہیں ۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔