تحفہ اور ہبہ سے متعلق احکام و مسائل
تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی تحائف و عطیات 250- تحفہ دینے کی فضیلت تحفہ دینے کا انسان کو ثواب ملتا ہے کیونکہ یہ احسان ہے اور اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں، نیز یہ الفت اور محبت کا ذریعہ بھی ہے، اور ہر وہ چیز جو مسلمانوں کے درمیان الفت و مودت کا ذریعہ ہو، وہ شرعاً مطلو ب ہے۔ اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے کو تحائف دو، تم میں باہمی محبت پیدا ہو جائے گی۔“ [سنن البيهقي 196/6] بسا اوقات تحفہ صدقے سے افضل ہو جاتا ہے اور کبھی صدقہ تحفے سے بہتر۔ ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ صدقے کی نیت آخرت میں ثواب کا حصول ہوتا ہے، جبکہ تحفے کے ذریعے سے کسی شخص کا قرب اور دوستی مطلو ب ہوتی ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ…