جادو سوالات و جوابات (حصہ دوئم)
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 11۔ جنات کی اشکال کیا ہیں ؟ جواب : اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ [الصافات 65] ” اس کے خوشے ایسے ہیں جیسے وہ شیطانوں کے سر ہوں۔“ آیت مذکورہ میں شیاطین کے سروں کو زقوم کی شاخوں سے تشبیہ دینا، انھیں قبیح قرار دینے اور ان کے ذکر کو مکروہ قرار دینے کی بنا پر ہے۔ شیاطین کے بال اوپر کو اٹھے ہوتے ہیں، جیسے زقوم کے کانٹے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا شیطان بدشکل ہوتے ہیں۔ ------------------ 12۔ کیا جنات کو دیکھنا ممکن ہے ؟ جواب : جن کو اس کی اصل صورت و شکل میں دیکھنا ناممکن ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ [الأعراف: 27 ] ” بے شک وہ اور…