کیا شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے یا جماعت کے ساتھ ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 58۔ کیا شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے یا جماعت کے ساتھ ؟ جواب : عمرو بن شعیب اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : الراكب شيطان، والراكبان شيطانان، والثلاثة ركب [موطأ إمام مالك رقم الحديث 1793، مسند أحمد رقم الحديث 7697، سنن أبى داود رقم الحديث 2284، سنن الترمذي رقم الحديث 1671، سنن النسائي فى الكبري رقم الحديث 7618، مستدرك الحاكم رقم الحديث 2450] ”اکیلا شیطان ہوتا ہے، دو بندے بھی دو شیطان ہوتے ہیں اور تین بندے ایک جماعت ہوتے ہیں۔‘‘ اس لیے تنہائی سے بچنا چاہیے، کیونکہ بھیڑیا بھی الگ تھلگ رہنے والی بکری کو کھا جاتا ہے اور شیطان انسان کا بھیڑیا ہے۔ نیک مومن لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے اور ایسے ہم مجلس کا انتخاب کرنا چاہیے…

Continue Readingکیا شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے یا جماعت کے ساتھ ؟

کیا شیطان کو گھنٹی سے کوئی مناسبت ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 57۔ کیا شیطان کو گھنٹی سے کوئی مناسبت ہے ؟ جواب : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لاتصحب الملائكه رفقة فيها كلب ولا جرس [صحيح مسلم رقم الحديث 2113] ” فرشتے اس گروہ کے ساتھ نہیں چلتے، جس میں کتا یا گھنٹی ہو۔ “ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : الجرس مزامير الشيطان [صحيح مسلم رقم الحديث 2114] ” گھنٹی شیطان کی بانسری ہے۔‘‘ کہا گیا ہے کہ گھنٹی ”ناقوس “کے مشابہ ہے، یا گھنٹی ممنوعه آلات میں شامل ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ گھنٹی کے شیطان کی بانسری ہونے کا سبب اس کی مکروہ آواز ہے اور مزامير الشيطان والی روایت اس کی موید ہے۔ ہم یہاں نصیحت…

Continue Readingکیا شیطان کو گھنٹی سے کوئی مناسبت ہے ؟

کیا شیطان دروازہ کھول سکتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 56۔ کیا شیطان دروازہ کھول سکتا ہے ؟ جواب : سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غطوا الإناء، وأوكئوا السقاء، وأطفئوا السراج، وأغلقوا الباب، فإن الشيطان لا يحل سقاء، ولا يفتح بابا ولا يكشف إناء، فإن لم يجد أحدكم إلا أن يعرض على إنائه عودا، ويذكر اسم الله فليفعل، قاين الفويسقة تضرم على أهل البيت بيتهم [صحيح بخاري رقم الحديث 3280، صحيح مسلم رقم الحديث 2012] ”برتنوں کو ڈھانپا کرو، مشک کا تسمہ باندھ رکھو، چراغ بجھا دیا کرو اور دروازوں کو بند رکھا کرو، کیونکہ (ایسی صورت میں) شیطان مشک میں اتر سکتا ہے، نہ دروازہ کھول سکتا ہے اور نہ برتن کا منہ کھول سکتا ہے۔ اگر تم میں سے کسی کے پاس برتن کو…

Continue Readingکیا شیطان دروازہ کھول سکتا ہے ؟

کیا شیطان اور تصاویر کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 55۔ کیا شیطان اور تصاویر کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟ جواب : سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لاتدخل الملائكه بيتا فيه كلب ولا صورة [شرح صحيح مسلم للنووی 8/6] ”جس گھر میں کتا یا تصویر ہو، فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے۔“ بعض علماء و محدثین کا قول ہے کہ اس سے وہ تصاویر مراد ہیں، جن کا سایہ ہو، یعنی کسی انسان یا حیوان کی تصویر یا ہر اس چیز کی تصویر جس میں روح ہو اور یہ معلوم ہے کہ فرشتے اور شیاطین ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے تو ایسی جگہ جہاں تصویر ہے تو وہاں فرشتے نہیں آئیں گے تو وہاں شیطان ڈیرے ڈال لیں گے۔ جس سے معلوم ہوا…

Continue Readingکیا شیطان اور تصاویر کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟

شیطان کی کتنی قوت ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 54۔ شیطان کی کتنی قوت ہے ؟ جواب : فرمان باری تعالیٰ ہے: الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ ۖ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا ﴿٧٦﴾ ”وہ لوگ جو ایمان لائے، وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا، وہ باطل معبود کے راستے میں لڑتے ہیں۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے لڑو، بے شک شیطان کی چال ہمیشہ نہایت کمزور رہتی ہے۔“ [النساء: 76 ] یعنی مومن اللہ تعالیٰ کی اطاعت و خوشنودی کے لیے لڑتے ہیں اور کافر شیطان کی اطاعت میں لڑتے ہیں، پھر اللہ نے مومنوں کو اپنے دشمنوں کے خلاف قتال پر اپنے قول فقاتلوا أولياء الشيطن إن كيد الشيطن كان ضعيفا کے ذریعے برانگیختہ کیا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے…

Continue Readingشیطان کی کتنی قوت ہے ؟

شیطان کا معرکہ اور جھنڈا کہاں ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 53۔ شیطان کا معرکہ اور جھنڈا کہاں ہے ؟ جواب : شیطان کے حملے کی جگہ بازار ہے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تكونن إن استطعت أول من يدخل السوق ولا آخر من يخرج منها؛ فإنها معركه الشيطان، وبها ينصب رايته [صحيح مسلم رقم الحديث 2451] ”اگر تو استطاعت رکھتا ہے تو بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے اور سب سے آخر میں نکلنے والوں میں سے نہ ہونا۔ یہ شیطان کے حملہ آور ہونے کی جگہ ہے اور یہاں وہ اپنا جھنڈا نصب کرتا ہے۔ “ ایک روایت میں ہے: فيها باض الشيطان وفرخ [المعجم الكبير للطبراني 248/6، شعب الايمان 379/7] بازاروں ہی میں شیطان انڈے دیتا اور بچے نکالتا ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ علیہ نے إنها معركة الشيطان کی…

Continue Readingشیطان کا معرکہ اور جھنڈا کہاں ہے ؟

کیا شیطان کسی حیوان کی شکل اختیار کر سکتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 52۔ کیا شیطان کسی حیوان کی شکل اختیار کر سکتا ہے ؟ جواب : جی ہاں! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بےشک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: يقطع الصلاة الحمار والمرأة والكلب الأسود گدھا، عورت اور سیاہ کتا نماز کو کاٹ دیتے ہیں۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: سیاہ کتا ہی کیوں؟ سرخ کتا کیوں نہیں کاٹتا؟ تو آپ نے فرمایا: اے بھتیجے! جس طرح تو نے مجھ سے پوچھا ہے، ایسے ہی میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الكلب الأسود شيطان [صحيح مسلم رقم الحديث 59/2] ’’سیاہ کتا شیطان ہے۔ “ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم…

Continue Readingکیا شیطان کسی حیوان کی شکل اختیار کر سکتا ہے ؟

شیطان سچا ہے یا وہ جھوٹ بولتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 51۔ شیطان سچا ہے یا وہ جھوٹ بولتا ہے ؟ جواب : شیطان جھوٹا ہے۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں صدقے کے مال کا محافظ مقرر کیا تو دو راتیں ایک آنے والا آتا اور صدقے سے لپیں بھرنا شروع کر دیتا۔ جب تیسری رات بھی ایسا ہوا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ضرور تجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر جاؤں گا، اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں تمھیں ایسے کلمات سکھاؤں گا، جن کی بدولت اللہ تعالیٰ تجھے نفع دے گا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا : وہ کلمات کیا ہیں؟“ تو اس نے کہا : جب تو بستر پر سونے کے لیے آئے تو آیت الکرسی پڑھ…

Continue Readingشیطان سچا ہے یا وہ جھوٹ بولتا ہے ؟

کیا شیطان انسان کے لیے بھیڑیا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 50۔ کیا شیطان انسان کے لیے بھیڑیا ہے ؟ جواب : جی ہاں، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں : إن الشيطان ذئب الإنسان كذئب الغنم يأخد الشاة القاصية والناجية، وإياكم والشعاب، وعليكم بالجماعة والعامة [مسند أحمد رقم الحديث 232/5] ”بلاشبہ شیطان انسان کے لیے بھیٹریا ہے، جیسا کہ بکریوں کا بھیٹریا ہوتا ہے، جو دور چلی جانے والی اور آگے بڑھ جانے والی بکری کو پکڑ لیتا ہے، ٹولیوں میں بٹنے سے بچو اور جماعت و اکثریت کو لازم پکڑو۔“

Continue Readingکیا شیطان انسان کے لیے بھیڑیا ہے ؟

کیا کوئی شیطان سے بچ سکتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 49۔ کیا کوئی شیطان سے بچ سکتا ہے ؟ جواب : ہاں، مخلص لوگ شیطان سے بچ سکتے ہیں۔ شیطان نے کہا تھا : قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٨٢﴾ إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ﴿٨٣﴾ ”تو قسم ہے تیری عزت کی ! کہ میں ضرور بالضرور ان سب کو گمراہ کر دوں گا۔ مگر ان میں سے تیرے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔“ [ص: 82 , 83] صحیح بخاری میں روایت ہے : إن العبد إذا عرج بروحه إلى السماء، قالت الملائكة : سبحان الله ! نجا هذا العبد من الشيطان يا و يحه كيف نجا؟ جب بندے کی روح آسمان کی طرف لے جائی جاتی ہے تو فرشتے از راه تعجب کہتے ہیں : سبحان اللہ ! یہ بندہ شیطان سے بچ گیا، ہائے تعجب! یہ کیسے بچ گیا ہے؟

Continue Readingکیا کوئی شیطان سے بچ سکتا ہے ؟

شیاطین میں سے سخت ترین کون سی نوع ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 48۔ شیاطین میں سے سخت ترین کون سی نوع ہے ؟ جواب : وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ ﴿٧﴾ اور ہر سرکش شیطان سے خوب محفوظ کرنے کے لیے۔“ [الصافات: 7 ] یعنی سرکش و متکبر، جب کہ عفریت سرکش و مارد سے بھی زیادہ سخت ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مارد ہی عفریت ہے۔ والله أعلم.

Continue Readingشیاطین میں سے سخت ترین کون سی نوع ہے ؟

لفظ ”شیطان“ کس کس پر بولا جا سکتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 47۔ لفظ ”شیطان“ کس کس پر بولا جا سکتا ہے ؟ جواب : ہر وہ جو حق سے بعید اور سرکش ہو، اس پر لفظ ’’شیطان‘‘ بولا جا سکتا ہے اور ہر وہ شخص جو نافرمان و سرکش ہو، خواہ جنوں سے ہو، یا انسانوں یا چوپایوں سے وہ شیطان ہے۔ [الجامع لأحكام القرآن 136/1، تفسير القرآن العظيم 15/1، مصائب الإنسان ص: 7,6،غرائب و عجائب الجن ص: 24]

Continue Readingلفظ ”شیطان“ کس کس پر بولا جا سکتا ہے ؟

جن سے کیسے معاملہ ہو سکتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 46۔ جن سے کیسے معاملہ ہو سکتا ہے ؟ جواب : جنات ایک امت ہیں، جن کا تعلق غیبی جہاں سے ہے۔ الله تعالیٰ نے فرمایا : إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ ” بے شک وہ اور اس کا قبیلہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انھیں نہیں دیکھتے۔“ [الأعراف: 27 ] ان کے متعلق کسی بھی چیز کی معرفت کا ذرا یہ صرف وحی ( کتاب و سنت) ہی ہے۔ جو کتاب و سنت سے ثابت شدہ معلومات سے زائد ان کے متعلق کسی چیز کا ذکر کرتا ہے تو یہ اٹکاپچو اور اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر افترا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَىٰ غَيْبِهِ أَحَدًا ﴿٢٦﴾ إِلَّا مَنِ ارْتَضَىٰ مِن رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ…

Continue Readingجن سے کیسے معاملہ ہو سکتا ہے ؟

ایک آیت اور حدیث میں تطبیق

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 45۔ ایک آیت اور حدیث میں تطبیق جواب : ہم اس آیت اور حدیث میں تطبیق کیسے دیں گے کہ حدیث میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن دیکھا ہے؟‘‘ اللہ تعالی فرماتا ہے: إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ ” بےشک وہ اور اس کا قبیلہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انھیں نہیں دیکھتے۔“ [ الأعراف: 27] اس آیت مبارکہ کو ہم اکثر حالات پر محمول کریں گے، یعنی تم اکثر و اغلب جنات کو نہیں دیکھ سکتے، اگر ان کو دیکھنا محال ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دیکھنے کے متعلق جو کہا ہے وہ نہ فرماتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نہ فرماتے کہ میں اسے باندھنے لگا تھا، تاکہ تم سب اس کو دیکھو اور مدینے…

Continue Readingایک آیت اور حدیث میں تطبیق

End of content

No more pages to load