عقیدہ ختم نبوت اورنزول مسیح علیہ السلام

تحریر: مولانا محمد افضل محمدی، مدرس مدرسه تعلیم القرآن والحدیث حیدر آباد عقیدہ ختم نبوت اورنزول مسیح علیہ السلام ’’اگر قرب قیامت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کو تسلیم کیا جائے تو لازم آتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین نہیں ہیں۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ عیسیٰ علیہ السلام بحیثیت نبی نہیں آئیں گے تو اس سے ایک نبی کو نبوت سے محروم تسلیم کرنا پڑے گا۔‘‘ قرآن و حدیث کو اپنے خود ساختہ اصولوں پر پرکھنے والے ’’دانشور‘‘ بڑی شدومد کے ساتھ یہ اعتراض اچھالتے رہتے ہیں اس اعتراض کا مقصد یہ ہے کہ نزول مسیح کے اقرار سے عقیدہ ختم نبوت کی نفی ہوتی ہے۔ لہذا ان ’’دانشوروں‘‘ کے نزدیک اس ’’تضاد‘‘ کا حل یہ ہے کہ نزول عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق صحیح اور ثابت شدہ احادیث کا انکار کیا جائے جو صحیح البخاری اور صحیح…

Continue Readingعقیدہ ختم نبوت اورنزول مسیح علیہ السلام

عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی اور قرب قیامت انکا دنیا میں نزول

حیات سیدنا مسیح علیہ السلام مسیح ہدایت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو جسد عنصری کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھائے جانے اور قیامت کے قریب ان کے زمین پر نزول فرما ہونے کی تحقیق و تفصیل امت مسلمہ کا مسلمه عقیده امت مسلمہ کے بنیادی عقائد میں سے ایک مسلمہ عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے سید نا عیسیٰ علیہ السلام کو جسد عنصری کے ساتھ زندہ حالت میں آسمانوں کی طرف اٹھالیا تھا۔ وہ چوتھے آسمان پر اس حالت و کیفیت میں موجود ہیں۔ قیامت سے پہلے جب اللہ تعالٰی کو منظور ہو گا آپ زمین پر ایک عادل حاکم کی حیثیت سے نازل ہوں گے۔ پس منظر سید نا عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان کی طرف اٹھائے جانے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ہمیں بالا ختصار ان کی زندگی کا جائزہ لینا ہو گا۔ تا کہ ساری بات خوب…

Continue Readingعیسیٰ علیہ السلام کی زندگی اور قرب قیامت انکا دنیا میں نزول

ختم نبوت پر واقعاتی شواہد

تحریر: محمد افضل محمدی، مدرسه تعلیم القرآن والحدیث، حیدر آباد محمد رسول الله ﷺ خاتم النبیین ہیں ۔ یہ عقیدہ قرآن و حدیث کی نصوص سے صراحتاً ثابت ہے۔ ایک مسلمان کے نزدیک ثبوت دین کیلئے قرآن و حدیث کی نصوص کافی ہیں۔ لیکن یہ اللہ تعالٰی کی کمال شفقت ہے کہ ذات باری تعالٰی نے اصولیات دین کو نصوص شرعیہ کے علاوہ واقعاتی شواہد سے بھی ثابت کیا ہے تاکہ مخلوق پر اتمام حجت ہو اور لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةِ وَيَحْيَى مَنْ حَى عن بَيْنَة (انفال ۴۲) ’’تا کہ ہلاک ہونے والا اتمام حجت کے بعد ہلاک ہو اور زندہ رہنے والا بھی اتمام حجت کے بعد ہی جی سکے ۔‘‘ اسی طرح جب ہم محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک سے آج کے اس دور تک کی تاریخ پر غور کرتے ہیں تو ہمیں ایسے واقعاتی شوار ضرور ملتے…

Continue Readingختم نبوت پر واقعاتی شواہد

٢٩ اختلافی مسائل پر اہل حدیث کے دلائل

یہ تحریرمولانا ابو صحیب داؤد ارشد حفظہ اللہ کی کتاب تحفہ حنفیہ سے ماخوذ ہے۔ یہ کتاب دیوبندی عالم دین ابو بلال جھنگوی کیجانب سے لکھی گئی کتاب تحفہ اہلحدیث کا مدلل جواب ہے۔ فصل سوم: کیا اہل حدیث اہل سنت سے خارج ہیں؟ جھنگوی صاحب نے چند مسائل کی نشاندہی کر کے لکھا ہے کہ ان کے علاوہ اور بہت سارے مسائل ہیں جن میں اہل سنت اور غیر مقلد اہل حدیث کا خاصا اختلاف ہے۔ اہل سنت اور اہل حدیث ایک چیز کا نام کیسے بن گیا جبکہ حدیث اور سنت ایک چیز نہیں ہے۔ جس طرح اشار یا صراحتاً گزر چکا ہے تو اہل سنت اور اہل حدیث بھی ایک کیسے ہو سکتے ہیں۔ ( تحفہ اہل حدیث ص 56) الجواب:۔ اولاً: اس عبارت سے واضح ہوتا ہے کہ جھنگوی صاحب حدیث اور سنت کو دو متضاد الفاظ جانتے ہیں۔…

Continue Reading٢٩ اختلافی مسائل پر اہل حدیث کے دلائل

لقب اہل حدیث کی وجہ تسمیہ اور قدیم تاریخ

یہ تحریرمولانا ابو صحیب داؤد ارشد حفظہ اللہ کی کتاب تحفہ حنفیہ سے ماخوذ ہے۔ یہ کتاب دیوبندی عالم دین ابو بلال جھنگوی کیجانب سے لکھی گئی کتاب تحفہ اہلحدیث کا مدلل جواب ہے۔ ہم اہل حدیث کیوں ہیں؟ اہل حدیث ایک وصفی نام ہے اور و صفی نام جو شریعت کی روح کے مطابق ہور کھنا جائز ہے۔ جس کا ثبوت آنحضرت صلى الله عليه وسلم سے ہے ، حفاظ قرآن کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ((يااهل القران او تروفان الله وتزيحب الوتر)) یعنی اے اہل قرآن وتر پڑھو{ بلاشبہ اللہ تعالی و تر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے“۔ (ابوداؤد مع عون ص 533 ج- 1 و ترمذی مع تحفہ ص 336 ج 1 و نسائی ص 199 ج 1 وا بن ماجد ص 83(1170) وابن خزیمہ ص 137 ج 2 (1067) و بیہقی ص 468 ج 2ومستدرک…

Continue Readingلقب اہل حدیث کی وجہ تسمیہ اور قدیم تاریخ

مسئلہ تقلید پر علمائے دیوبند کے دلائل کا جائزہ

یہ تحریرمولانا ابو صحیب داؤد ارشد حفظہ اللہ کی کتاب تحفہ حنفیہ سے ماخوذ ہے۔ یہ کتاب دیوبندی عالم دین ابو بلال جھنگوی کیجانب سے لکھی گئی کتاب تحفہ اہلحدیث کا مدلل جواب ہے۔ فصل دوم - مسئلہ تقلید تقلید کی لغوی تعریف : لغت میں تقلید معنی گلے میں کسی چیز کو لٹکانا ہے جیسا کہ علامہ زمخشری حنفی نے لکھا ہے۔ (اساس البلا غتہ ص 375) لیکن جب اس کا استعمال دین کے مفہوم میں آئے تو اس وقت اس کا معنی کسی کی بات کو بغیر دلیل اور غور و فکر کے قبول کر لینا ہے۔ جیسا کہ (لسان العرب ص 367 ج 3) وغیرہ معتبر کتب لغت میں ہے۔ مولانا سر فراز خان صفدر فرماتے ہیں کہ: لغت کی جدید اور معروف کتاب (مصباح اللغات ص 764) میں ہے قلدہ فی کذا اس نے اس کی فلاں بات میں…

Continue Readingمسئلہ تقلید پر علمائے دیوبند کے دلائل کا جائزہ

نماز میں پاؤں کو کشادہ رکھنے کا مسئلہ

یہ تحریرمولانا ابو صحیب داؤد ارشد حفظہ اللہ کی کتاب تحفہ حنفیہ سے ماخوذ ہے۔ یہ کتاب دیوبندی عالم دین ابو بلال جھنگوی کیجانب سے لکھی گئی کتاب تحفہ اہلحدیث کا مدلل جواب ہے۔ پاؤں کو کشادہ رکھنے کا مسئلہ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ((عن النبيﷺ ما قال اقيموا صفوفكم فانى اراكم من وراء ظهري و كان احدنا يلزق منكبه يمنكب صاحبه وقد مه بقدمه)) يعنی نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ صفیں برابر کر لو میں تمہیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا ہوں اور ہم میں سے ہر شخص یہ کرتا کہ ( صف ) میں اپنا کندھا اپنے ساتھی کے کندھے سے اور اپنا قدم اس کے قدم سے ملاد یتا تھا۔ ( بخاری کتاب الصلوة با الذاق المنكب بالمنكب والقدم بالقدم)) اس حدیث میں دو باتوں کا ذکر ہے: اول: ارشاد نبی کی…

Continue Readingنماز میں پاؤں کو کشادہ رکھنے کا مسئلہ

سنت کی تعریف اور اہلحدیث کے ننگا سر نماز پڑھنے پر اعتراضات

یہ تحریرمولانا ابو صحیب داؤد ارشد حفظہ اللہ کی کتاب تحفہ حنفیہ سے ماخوذ ہے۔ یہ کتاب دیوبندی عالم دین ابو بلال جھنگوی کیجانب سے لکھی گئی کتاب تحفہ اہلحدیث کا مدلل جواب ہے۔ ننگے سر نماز سنت کی تعریف: جھنگوی صاحب نے ننگے سر نماز ادا کرنے کی ممانعت پر دلیل دینے کی بجائے سب سے پہلے سنت کی تعریف پر گفتگو کی ہے‘ معلوم نہیں کہ زیر بحث مسئلہ سے سنت کی تعریف کا کیا تعلق ہے۔ بہر حال فرماتے ہیں کہ جو کام نبی پاک علیہ السلام نے ہمیشہ کیا ہو وہ سنت ہو ا کرتی ہے جو کام کر کے چھوڑ دیا ہو یا کبھی کیا ہو بعد میں نہ کیا ہو سنت نہیں۔ ( تحفہ اہل حدیث ص9) الجواب: اولاً: بلا شبہ حنفیہ کا یہی موقف ہے کہ سنت وہی ہے جس پر ہمیشگی ثابت ہو۔ اور اس…

Continue Readingسنت کی تعریف اور اہلحدیث کے ننگا سر نماز پڑھنے پر اعتراضات

کیا شیطان گھاٹیوں میں ہوتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 60۔ کیا شیطان گھاٹیوں میں ہوتا ہے ؟ جواب : سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب لوگ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ) پڑاو ڈالتے تو وادیوں اور گھاٹیوں میں بکھر جاتے۔ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ما بال تفرقكم فى هذه الشعاب والأودية؟ إنما ذلكم من الشيطان، فلم ينزلوا بعد ذلك منزلا إلا انضم بعضهم إلى بعض [سنن ابي داود رقم الحديث 2628] ”تمھارا یہ گھاٹیوں اور وادیوں میں بکھر جانا محض شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اس کے بعد جب بھی صحابہ نے کہیں پڑاؤ کیا تو ایک دوسرے کے قریب ہی رہے۔“ لوگ (صحابہ کرام) جب سفر کرتے اور استراحت کے لیے کسی جگہ اترتے تو راستوں اور پہاڑوں کے نشیب و فراز میں بکھر جاتے تو یہ تنہائی سے بھی دور تر…

Continue Readingکیا شیطان گھاٹیوں میں ہوتا ہے ؟

کیا کوئی چیز شیطان کو دیکھ سکتی ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 59۔ کیا کوئی چیز شیطان کو دیکھ سکتی ہے ؟ جواب : ہاں، گدھا شیطان کو دیکھتا ہے۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إذا سمعتم صياح الديكة فاسألوا الله من فضله؛ فإنها رأت ملكا، وإذا سمعتم نهيق الحما فتعوذوا بالله من الشيطان فإنه رأى شيطانا [صحيح بخاري رقم الحديث 3303، صحيح مسلم رقم الحديث 2729] ”جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکھا ہے اور جب گدھے کا ہنہنانا سنو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔“

Continue Readingکیا کوئی چیز شیطان کو دیکھ سکتی ہے ؟

کیا شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے یا جماعت کے ساتھ ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 58۔ کیا شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے یا جماعت کے ساتھ ؟ جواب : عمرو بن شعیب اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : الراكب شيطان، والراكبان شيطانان، والثلاثة ركب [موطأ إمام مالك رقم الحديث 1793، مسند أحمد رقم الحديث 7697، سنن أبى داود رقم الحديث 2284، سنن الترمذي رقم الحديث 1671، سنن النسائي فى الكبري رقم الحديث 7618، مستدرك الحاكم رقم الحديث 2450] ”اکیلا شیطان ہوتا ہے، دو بندے بھی دو شیطان ہوتے ہیں اور تین بندے ایک جماعت ہوتے ہیں۔‘‘ اس لیے تنہائی سے بچنا چاہیے، کیونکہ بھیڑیا بھی الگ تھلگ رہنے والی بکری کو کھا جاتا ہے اور شیطان انسان کا بھیڑیا ہے۔ نیک مومن لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے اور ایسے ہم مجلس کا انتخاب کرنا چاہیے…

Continue Readingکیا شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے یا جماعت کے ساتھ ؟

کیا شیطان کو گھنٹی سے کوئی مناسبت ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 57۔ کیا شیطان کو گھنٹی سے کوئی مناسبت ہے ؟ جواب : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لاتصحب الملائكه رفقة فيها كلب ولا جرس [صحيح مسلم رقم الحديث 2113] ” فرشتے اس گروہ کے ساتھ نہیں چلتے، جس میں کتا یا گھنٹی ہو۔ “ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : الجرس مزامير الشيطان [صحيح مسلم رقم الحديث 2114] ” گھنٹی شیطان کی بانسری ہے۔‘‘ کہا گیا ہے کہ گھنٹی ”ناقوس “کے مشابہ ہے، یا گھنٹی ممنوعه آلات میں شامل ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ گھنٹی کے شیطان کی بانسری ہونے کا سبب اس کی مکروہ آواز ہے اور مزامير الشيطان والی روایت اس کی موید ہے۔ ہم یہاں نصیحت…

Continue Readingکیا شیطان کو گھنٹی سے کوئی مناسبت ہے ؟

کیا شیطان دروازہ کھول سکتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 56۔ کیا شیطان دروازہ کھول سکتا ہے ؟ جواب : سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غطوا الإناء، وأوكئوا السقاء، وأطفئوا السراج، وأغلقوا الباب، فإن الشيطان لا يحل سقاء، ولا يفتح بابا ولا يكشف إناء، فإن لم يجد أحدكم إلا أن يعرض على إنائه عودا، ويذكر اسم الله فليفعل، قاين الفويسقة تضرم على أهل البيت بيتهم [صحيح بخاري رقم الحديث 3280، صحيح مسلم رقم الحديث 2012] ”برتنوں کو ڈھانپا کرو، مشک کا تسمہ باندھ رکھو، چراغ بجھا دیا کرو اور دروازوں کو بند رکھا کرو، کیونکہ (ایسی صورت میں) شیطان مشک میں اتر سکتا ہے، نہ دروازہ کھول سکتا ہے اور نہ برتن کا منہ کھول سکتا ہے۔ اگر تم میں سے کسی کے پاس برتن کو…

Continue Readingکیا شیطان دروازہ کھول سکتا ہے ؟

کیا شیطان اور تصاویر کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 55۔ کیا شیطان اور تصاویر کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟ جواب : سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لاتدخل الملائكه بيتا فيه كلب ولا صورة [شرح صحيح مسلم للنووی 8/6] ”جس گھر میں کتا یا تصویر ہو، فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے۔“ بعض علماء و محدثین کا قول ہے کہ اس سے وہ تصاویر مراد ہیں، جن کا سایہ ہو، یعنی کسی انسان یا حیوان کی تصویر یا ہر اس چیز کی تصویر جس میں روح ہو اور یہ معلوم ہے کہ فرشتے اور شیاطین ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے تو ایسی جگہ جہاں تصویر ہے تو وہاں فرشتے نہیں آئیں گے تو وہاں شیطان ڈیرے ڈال لیں گے۔ جس سے معلوم ہوا…

Continue Readingکیا شیطان اور تصاویر کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟

End of content

No more pages to load