کیا جن قرآن مجید جیسی کوئی سورت بنا کر پیش کر سکتے ہیں ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

35۔ کیا جن قرآن مجید جیسی کوئی سورت بنا کر پیش کر سکتے ہیں ؟
جواب :
نہیں،
کیونکہ الله تعالیٰ کا فرمان ہے :
قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ﴿٨٨﴾
”کہہ دے ! اگر سب انسان اور جن جمع ہو جائیں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہیں لائیں گے، اگرچہ ان کا بعض بعض کا مددگار ہو۔ “ [الإسراء: 88 ]
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کا شرف و عظمت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اگر تمام جنات و انس اکٹھے ہو کر اس قرآن کی مثل کوئی سورت پیش کرنا چاہیں تو وہ اس کی طاقت نہیں رکھتے، اگرچہ وہ ایک دوسرے کے معاون بن جائیں، مگر اس معاملے (قرآن جیسی سورت پیش کرنا) کی طاقت نہیں رکھتے۔ مخلوق کا کلام خالق کے کلام جیسا کیسے ہو سکتا ہے؟ ایسا خالق جس کی کوئی نظیر ہے نہ مثال اور نہ اس کے برابر کوئی ہو سکتا ہے۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔