جب جنات نے سورۃ الرحمن سنی تو کیا کہا ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

37۔ جب جنات نے سورۃ الرحمن سنی تو کیا کہا ؟
جواب :
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکمل سورة الرحمن کی تلاوت کی، پھر فرمایا:
ما لي أراكم سكوتا؟ للجن كانوا أحسن منكم ردا، ما قرأت عليهم من مرة: فبأي آلاء ربكما تكذبان إلا قالوا: ولا بشيء من نعمك ربنا نكذب، فلك الحمد [سنن الترمذي رقم الحديث 3291، مستدرك الحاكم رقم الحديث 473/2، صحيح الجامع رقم الحديث 5138]
”میں تمھیں خاموش کیوں دیکھ رہا ہوں ؟ ”جن“ جواب دینے میں تم سے اچھے تھے جتنی مرتبہ بھی میں نے ان پر
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ [ الرحمن: 13 ]
پڑھا تو انھوں نے جواب کہا: ”اے ہمارے رب ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹاتے، تیرے لیے ہی تعریف ہے۔“

اس تحریر کو اب تک 6 بار پڑھا جا چکا ہے۔