کھانے پینے کی چیزیں ادھار لینا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

خورد و نوش کی اشیاء ادھار لینا
سوال : کیا عام کھانے پینے کی چیزیں ادھار لینا اسلام میں جائز ہے؟
جواب : ایسی اشیاء کے ادھار لینے کا شریعت میں جواز موجود ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے اناج ادھار خریدا اور اپنی زرہ بطور رہن اس کے پاس رکھی۔“ [بخاري، كتاب الرهن : باب من رهن درعه 2509]
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ کھانے پینے کی اشیاء ادھار لی جا سکتی ہیں۔

اس تحریر کو اب تک 9 بار پڑھا جا چکا ہے۔