مضاربت میں شراکت

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

191- مضاربت میں شراکت
مضاربت: مضاربت میں ایک شریک صرف سرمایہ فراہم کرتا ہے اور دوسرا فریق صرف کاروباری جدو جہد کرتا ہے، سرمایہ نہیں لگاتا، کاروبار میں ہونے والے نفع میں دونوں فریق طے شدہ نسبتوں کے مطابق حصے دار ہوں گے لیکن نقصان ہونے کی صورت میں نقصان اصل سرمائے سے پور اکیا جائے گا جبکہ عامل کی محنت ضائع ہو گی۔
مضاربت میں شراکت کا معنی ہے کسی شخص کو نفع کے مشترک اور معلوم حصے میں (جیسے: چوتھا حصہ وغیرہ) شریک بنا کر تجارت کے لیے متعین مال دینا، ایک کی طرف سے مال دیا جاتا ہے اور دوسرے کے ذمے کام کرنا ہوتا ہے اور اس کام کے بدلے میں نفع کا ایک متعین حصہ اس کے لیے مقرر کیا جاتا ہے۔
اگر عامل کے لیے نفع سے متعین حصہ مقرر نہ کیا جائے تو اس کے لیے اس کام کے بدلے میں جو اس کے مساوی اجرت ہو، صرف وہی ہوگی اور سارا منافع مالک کا ہو گا۔
[اللجنة الدائمة: 7337]

اس تحریر کو اب تک 8 بار پڑھا جا چکا ہے۔