ملکہ سبا کا سورج کو سجدہ کرنا، ایک وضاحت

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

188۔ کیا ملکہ سبا کے لیے سورج کو سجدہ کرنے کو شیطان نے مزین کیا تھا ؟
جواب :
ارشاد ربانی ہے :
وَجَدتُّهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِن دُونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ ﴿٢٤﴾
”میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجده کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال مزین کر دیے ہیں، پس انھیں اصل راستے سے روک دیا ہے، پس وہ ہدایت نہیں پاتے۔ “ [النمل: 24 ]
نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلَّا فَرِيقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ ﴿٢٠﴾
اور بلاشبہ یقیناً ابلیس نے ان پر اپنا گمان سچا کر دکھایا تو مومنوں کے ایک گروہ کے سوا وہ سب اس کے پیچھے چل پڑے۔“ [سبأ: 20 ]
جب اللہ تعالیٰ نے ملکہ سبا کا قصہ ذکر کیا کہ وہ اور اس کے پیروکار خواہشات کے پجاری اور دعوت حق کے انکاری تھے تو ان لوگوں اور ان جیسی صفات کے حامل لوگوں کے بارے میں خبر دی کہ ان لوگوں پر ابلیس نے اپنا گمان سچ کر دکھایا۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔