ابلیس کا عرش کہاں پایا جاتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :
« إن عرش إبليس على البحر، فيبعث سراياه فيقنتون الناس فأعظمهم عنده منزله أعظمهم فتنة »
”بے شک ابلیس کا عرش سمندر پر ہے، وہ (وہاں سے) اپنے لشکروں کو، لوگوں کو فتنے میں ڈالنے کے لیے بھیجتا ہے، پھر ان میں اس کے نزدیک سب سے عظیم المرتبہ وہ ہوتا ہے، جو فتنے میں سب سے بڑا ہو۔“ [صحيح مسلم، كتاب صفة القيامة و الجنة و النار، باب تحرش الشيطان و بعثه سراياه و أن مع كل إنسان قرينا.]
حدیث میں ہے کہ ابلیس کا عرش سمندر پر ہے، اس سے معلوم ہوا کہ وہ سمندروں میں رہتے ہیں، اس لیے مناسب ہے کہ سمندروں میں اترتے وقت اللہ کی پناہ مانگ لی جائے، کیوں کہ وہاں شیطان کی حکومت ہے۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔