شیطان کا وسوسہ ڈالنا

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

386۔ شیطان میرے پاس آتا اور کہتا ہے : اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ میں اس صورت حال میں کیا کروں ؟
جواب :
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
«يأتي الشيطان أحدكم فيقول: من خلق كذا؟ من خلق كذا؟ حتى يقول: من خلق ربك ؟ فإذا بلغه فليستعذ بالله ولينته »
شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور اسے کہتا ہے: فلاں چیز کو کس نے پیدا کیا؟ فلاں کو کس نے پیدا کیا؟ حتی کہ کہتا ہے : تیرے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب وہ اس بات کو پہنچے تو وہ اللہ کی پناہ مانگے اور باز آ جائے۔ [صحيح البخاي، رقم الحديث 3276 صحيح مسلم، رقم الحديث 134]

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔