سوتے وقت شیطان مردود سے حفاظت

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

390۔ نیند سے قبل شیطان مردود سے حفاظت کا حصول کیسے ہو گا ؟
جواب :
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ شیطان نے ان سے کہا:
”جب تو اپنے بستر پر جائے تو اول سے آخر آیت الکرسی پڑھ: «الله لا إله إلا هو الحى القيوم» اور اس نے مجھے کہا: اللہ کی طرف سے تیرا ایک محافظ قائم ہوںجائے گا اورصبح تک شیطان تیرے قریب نہیں آئے گا۔ پھر نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: بلاشبہ اس نے جھوٹا ہونے کے باوجود تجھ سے سچ بولا ہے۔ وہ شیطان تھا۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 2311]

493۔ میں دوران نیند شیطان سے کیسے اپنے آپ کو محفوظ رکھوں ؟
جواب :
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
«إذا اٰويت إلى فراشك فأقرأ آية الكرسي فإنه لن يزال عليك من الله حافظ، ولا يقربك شيطان. فأخبرت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: أما إنه صدقك وهو كذوب »
”بلاشبہ ایک شیطان نے ان سے کہا : جب تو اپنے بستر کی طرف جائے تو آیت الکرسی پڑھ، اللہ کی طرف سے تجھ پر ایک محافظ مقرر ہوگا اور شیطان تیرے قریب نہ آئے گا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناً اس نے تجھ سے سچ بولا، حالانکہ وہ جھوٹا ہے۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 3101]

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔