سبحان الله وبحمدهٖ سبحان الله العظيم

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ

سبحان الله وبحمدهٖ سبحان الله العظيم

كَلِمَتَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ، خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ [صحيح بخاري، 7563]
”دو کلمات ایسے ہیں جو رحمن کو بہت پسند، زبان پر پڑھنے میں ہلکے لیکن ترازو میں انتہائی وزنی وہ یہ ہیں” سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيم“۔

فوائد:

ِقیامت کے دن اللہ تعالی کے نام ’ کلمات ذکر‘ تلاوت قرآن کا وزن ہوگا۔ اسی طرح نماز، ایمان، اللہ کے خوف اور اس کی محبت کا بھی وزن ہوگا۔ ترازو میں مذکورہ دو کلمے بہت وزنی ہوں گے کیونکہ ان کلمات میں اللہ کی عظمت و شان اور اسے ہر عیب سے پاک ہونے کا بیان کیا گیا ہے۔ حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر پڑھنے کے بعد اس کے پاس سے باہر نکلے میں اس وقت اپنے مصلیٰ پر بیٹھی کچھ پڑھ رہی تھی پھر آپ کچھ دیر کے بعد جب چاشت کا وقت ہو چکا تھا واپس تشریف لائے میں اسی طرح بیٹھی اپنے وظیفہ میں مصروف تھی۔آپ نے فرمایا تو ابھی آپ نے ذکر کرنے میں مصروف ہے میں نے عرض کیا جی ہاں! آپ نے فرمایا :

میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چار کلمات تین دفعہ کہے ہیں اگر وہ کلمات تمہارے اس پورے وظیفہ کے ساتھ وزن کئے جائیں جو تم نے آج صبح سے پڑھا تو ان چار کلمات کا وزن بڑھ جائے گا وہ کلمات یہ ہیں :
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ [صحيح مسلم، 2726]
”اللہ کی تسبیح اور اس کی حمد، اس کی تمام مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کے عرش عظیم کے وزن کے برابر،اس کی ذات کی رضا کے مطابق اور اس کے کلمات کی مقدار کے مطابق۔“

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔