اسلام جادوگروں کے پاس جانے سے کیوں روکتا ہے ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
اسلام ایک کامل و مکمل دین ہے۔ جادوگروں کی پناہ کو مباح قرار دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ جادوگر کی قدرت (نعوذ باللہ) اللہ کی قدرت پر غالب ہے جب کہ مخلوق کی قدرت کو الله کی قدرت کے قریب کہنا بھی درست نہیں۔
بلاشبہ جو اسے مباح قرار دیتا ہے اس نے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نہیں پڑھا :
«من أتى عرافا أو كاهنا، يؤمن بما يقول، فقد كفر بما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلم »
”جو کسی نجوی یا کاہن کے پاس گیا اور اس کے کہنے پر یقین کیا، بلاشبہ اس نے محمد صلى اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی شریعت کا انکار کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني 76/10]
امام ترمذی، ابویعلی نے اسے جید سند کے ساتہ موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کے روات ثقہ ہیں۔

اس تحریر کو اب تک 10 بار پڑھا جا چکا ہے۔