زکر کے فضائل قران و حدیث کی روشنی میں
تالیف : ابوعمار عمر فاروق سعیدی حفظ اللہ ذکر، اذکار اور دعاؤں کا بیان دعا عبادت ہے : حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”دعا عبادت ہے“ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی : وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ” تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔ وہ لوگ جو میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔ “ [ 40-غافر:60 ] نیند سے جاگنے کی دعا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد کے لیے رات کو جاگتے تو درج ذیل دعا پڑھتے : اللهم لك الحمد انت نور السموات والارض ومن فيهن ولك الحمد…