واقعہ ایلاء
تحریر : فضیلۃ الشیخ مولانا محمد ظفر اقبال الحماد حفظ اللہ قصہ نمبر 61 : شاہان ممالک کی یہ حیثیت کہاں؟ ------------------ حضرت ابو حجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم چمڑے کا سرخ لباس پہنے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ وضو کا پانی لئے کھڑے ہیں، اور لوگ باہم پیش دستی کر رہے ہیں، چنانچہ جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا استعال کردہ پانی مل جاتا تھا، وہ اس کو مل لیتا تھا اور جسے نہیں ملتا تھا وہ اپنے ساتھی کے ہاتھ سے تری لے لیتا تھا، میں نے بلال کو دیکھا کہ ان کے پاس ایک نیزہ تھا جس کو انہوں نے گاڑ دیا تھا، آخر کار آنخضرت و سرخ کپڑے پہن کر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تہ بند پنڈلیوں سے اونچا…