نزول وحی کے طریقے

تحریر : فضیلۃ الشیخ مولانا محمد ظفر اقبال الحماد حفظ اللہ

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ پر وحی کس طرح آتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر وحی کا نزول کبھی تو گھنٹی کی جھنکار کی طرح سے ہوتا ہے اور اس وقت یہ (سلسلہ ) موقوف ہوتا ہے جب کہ میں (کلمات ) وحی یاد کر چکتا ہوں یہ صورت مجھ پر بڑی سخت ہوتی ہے،کبھی ایسا ہوتا ہے کہ فرشتہ مرد کی شکل بن کر سامنے آتا ہے اور جو کچھ وہ کہتا ہے میں اس کو یاد کر لیتا ہوں۔ ام المومنین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سخت کڑکڑاتے جاڑوں میں دیکھا ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نزول وحی کا (سلسلہ ) موقوف ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی عرق آلود ہو جاتی تھی۔ [صحیح بخاری : 2، 3073]
فائدہ :
آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول مسلسل 23 سال تک ہوتا رہا، اس نزول وحی کا طریقہ کبھی کچھ ہوتا اور کبھی کچھ، اس حدیث میں سے صرف دو طریقے بیان کئے گئے ہیں لیکن حدیث کی دوسری کتابوں میں اس کی مزید تفصیل وارد ہوئی ہے۔

اس تحریر کو اب تک 11 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply