شیطان کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت اختیار کرنا

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

378۔ کیا ممکن ہے کہ شیطان نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں کسی کے خواب میں آئے ؟
جواب :
شیطان کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت اختیار کرنا ممکن نہیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
«من رآني فى المنام فقد رآني فى اليقظة، فإن الشيطان لا يتمثل بي »
”جس نے خواب میں مجھے دیکھا، گویا اس نے بیداری کی حالت میں مجھے دیکھا، پس بے شک شیطان میری مثل نہیں بن سکتا۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 6993 صحيح مسلم، رقم الحديث 2266]

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔