جنوں کی اقسام، جن کون کون سی شکل اختیار کر سکتے ہیں

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

491۔ جنوں کی کون کون سی قسمیں ہیں اور وہ کون کون سی شکل اپنا سکتے ہیں ؟
جواب :
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
« الجن على ثلاثة أضاف: صنف له أجنحة يطيرو فى الهواء، وصنف حيات وكلاب، وصنف يحلون ويظعنون »
”جنوں کی تین قسمیں ہیں، ایک قسم وہ ہے جن کے پر ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے ہیں، دوسری قسم سانپوں اور کتوں کی ہے اور ایک ان کی ہے جو (بدنوں میں) حلول کرتے اور (برائی کی طرف) بھیجتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني 214/22]
کیا شیاطین اچھی اور بری (دونوں طرح کی) اشکال اختیار کر سکتے ہیں ؟

جواب :
تم میرے ساتھ قرآن پڑھو:
«طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ» [الصافات: 65]
”اس کے خوشے ایسے ہیں جیسے وہ شیطانوں کے سر ہوں۔“
«روؤس الشياطين» کے ساتھ ان کی مشابہت اس کے بے مزہ اور مکروہ ہونے کی بنا پر ہے۔
امام وہب بن منبہ رحمہ اللہ نے فرمایا :
”شیاطین کے بال اوپر آسمان کی طرف اٹھے ہوتے ہیں اور بلاشبہ اللہ نے زقوم کے درخت کو ان کے سروں کے ساتھ تشبیہ دی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان قبیح المنظر ذات ہے۔“
«وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ» ‎ [الصافات: 158]
’’اور انھوں نے اس کے درمیان اور جنوں کے درمیان رشتہ داری بنا دی، حالانکہ بلاشبہ یقیناً جن جان چکے ہیں کہ بے شک وہ ضرور حاضر کیے جانے والے ہیں۔‘‘
امام مجاہد رحمہ اللہ نے کہا:
”مشرکین نے کہا کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں، ابو بکر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ان کی مائیں کونسی ہیں؟ انھوں نے کہاں جنوں کی سردار اللہ کی بیٹیاں ہیں۔“

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔