مرض سل میں مبتلا شخص کے روزے کا کیا حکم ہے؟
سوال : ایک شخص مرض سل میں مبتلا ہے، اس پر رمضان میں صوم رکھنا دشوار ہوتا ہے۔ گزشتہ رمضان میں اس نے صوم نہیں رکھا، تو کیا اس پر کھانا کھلانا لازم ہے ؟ خیال رہے کہ اس کی شفایابی کی امید نظر نہیں آتی۔
جواب : جب یہ مریض صومِ رمضان پر قدرت نہیں رکھتا اور اس کی شفایابی کی امید بھی نہیں ہے تو اس سے صوم ساقط ہو گیا، اور اس پر چھوڑے ہو ئے ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلانا ضروری ہے۔ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو نصف صاع (تقریباً سوا کلو) گیہوں یا چاول وغیرہ جو اس کے گھر والے عام طور پر کھاتے ہیں وہ دے۔ یہ اس بوڑھے مرد اور عورت کے حکم میں ہے جس پر صوم رکھنا مشکل ہو۔
’’ اللجنۃ الدائمۃ“

——————

سوال : میں بیمار ہو گئی، میرا مرض بڑھ گیا تو میرے بھائی نے مجھے مکہ لیجا کر ایک اسپتال میں داخل کر دیا۔ میرے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد بیماری نے اتنا طول پکڑا کہ دوبارہ رمضان کا مہینہ آ گیا اور میں بدستور اسی اسپتال میں داخل رہی۔ اس کے بعد مجھے ریاض منتقل کیا گیا اور دوبارہ داخل اسپتال ہونا پڑا۔ اس کے بعد پھر رمضان کا مہینہ آ گیا۔ اب میں پہلے سے بہتر تھی۔ اس لئے میں نے اس رمضان کا صوم رکھا، مگر سابقہ دونوں رمضانوں کا صوم باقی رہ گیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھ پر چھوٹے ہو ئے دونوں رمضانوں کا صوم رکھنا واجب ہے ؟ یا میرے اوپر صدقہ لازم ہے ؟ یہ خیال رہے کہ میں ہر مہینہ تین دن صوم رکھتی ہوں۔ میں کیا کروں ؟ کیا میں اپنے اکلوتے بیٹے سے صدقہ کا مطالبہ کر وں جو خوشحال ہے اگرچہ وہ کہیں ملازم نہیں ہے اور اس کے پاس کرایہ کے مکان کے علاوہ کوئی مکان بھی نہیں ہے۔ اور میری حالت بہت کمزور ہے نہ کام کر سکتی ہوں اور نہ صدقہ ادا کر سکتی ہوں۔ اس کا حل کیا ہے ؟
جواب : سوال پوچھنے والی پر مذکورہ دونوں مہینوں کے صیام کی قضا واجب ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان عام ہے :
وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ [2-البقرة:185]
’’ اور جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے “۔
جہاں تک سائلہ کے ہر مہینہ میں تین دن صوم رکھنے کی بات ہے تو اگر اس سے اس کی نیت دونوں مہینوں کے چھوٹے ہو ئے صیام کی قضا کی ہے تو اس کی نیت صحیح ہے۔ اور اس پر ضروری ہے کہ دونوں مہینوں کے بقیہ صیام کو رکھ لے۔ اور اگر اس کی نیت نفلی صوم کی ہے تو اس سے فرض صیام ساقط نہیں ہوں گے۔ اس پر مکمل دو مہینے کا صوم رکھنا ضروری ہے۔ البتہ صوم کے ساتھ اس پر کھانا کھلانا لازم نہیں ہے۔ کیونکہ بیماری کی وجہ سے قضاء صوم میں تاخیر کرنے میں وہ معذور تھی۔
’’ اللجنۃ الدائمۃ“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: