اذانِ فجر میں الصّلاۃ خیر من النّوم کے الفاظ
سوال: کیا اذانِ فجر میں الصّلاۃ خیر من النّوم کے الفاط عہد ِنبوی میں موجود تھے؟ جواب: سید نا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں : من السّنّۃ اذا قال المؤ ذّن فی أذان الفجر حیّ علی الفلاح، قال: الصّلاۃ خیر من النّوم۔ " یہ سنت نبوی سے ثابت ہے کہ جب مؤذّن اذان فجر میں حیّ علی الفلاح کے الفاظ کہے تو الصّلاۃ خیر من النّوم کے الفاظ کہے۔" (سنن ادار قطنی : ۲۴۳/۱، ح، ۹۳۳، السنن الکبری للبیھقی : ۴۲۳/۱، وسندۂ صحیح") اس حدیث کو امام ابنِ خزیمہ ؒ ( ۳۸۶) اور امام الضیاء المقد سی ؒ ( ۲۵۸) نے" صحیح" کہا ہے، جبکہ امام بہیقی ؒ نے اس کی سند کو " صحیح" کہا ہے۔ یاد رہے کہ جب کوئی صحابی کسی حدیث میں من السّنّۃ کے الفاظ کہے تو وہ حدیث بالاتفاق مرفوع کے حکم…