امام کعبہ سعود الشریم کی اہلحدیثوں سے والہانہ محبت کا اظہار

امام کعبہ فضیلتہ الشیخ سعود الشریم رحمہ اللہ نے صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے زیرانتظام تقریب میں پاک و ہند کے اہل حدیث علماء و عوام سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، آپ نے فرمایا کہ سعودی حکومت اور عوام پاکستان اور انڈیا کے اہلحدیثوں سے بہت محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ اہل حق اور طائفۃ المنصورہ ہیں، ان کی دعوت وہی ہے جو امام ابن تیمیہ، امام احمد بن حنبل اور امام شافعی وغیرہ کی دعوت تھی۔ آپ نے ڈاکڑ زاکر نائیک کی خدمات کو بھی سراہا۔ مکمل ویڈیو مع اردو ترجمہ

Continue Readingامام کعبہ سعود الشریم کی اہلحدیثوں سے والہانہ محبت کا اظہار

سلفی کون ہیں؟

تحریر:ابو ثاقب محمد صفدر حضروی    حافظ ابو سعدعبدالکریم بن محمد السمعانیؒ (متوفی ۵۶۲؁ھ) نے سلفی کے بارے میں کہا : یہ سلف کی طرف نسبت ہے ۔ (الانساب ۲۷۳/۳) حافظ ذہبیؒ نے کہا : (سلفی اسے کہتے ہیں) جو سلف کے مذہب پر ہو ۔ (سیر اعلام النبلاء ۶/۲۱) حافظ ابن تیمیہؒ نے فرمایا:"لا عیب من أظھر مذھب السلف و انتسب إلیہ و اعتزی إلیہ بل یجب قبول ذلک منہ بالإتفاق فإن مذھب السلف لا یکون إلا حقًا"جو شخص سلف کا مذہب ظاہر کرے اور سلفیت کی طرف نسبت کرے تو اس پرکوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ ایسے شخص کے اعلان کو قبول کرنا بالاتفاق واجب ہے کیونکہ سلف کا مذہب حق ہی ہے ۔ (مجموع فتاویٰ ۱۴۹/۶)

Continue Readingسلفی کون ہیں؟

اہلِ حدیث کے صفاتی نام پراجماع – پچاس حوالے

تحریر :حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سلف صالحین کے آثار سے پچاس [50] حوالے پیش خدمت ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اہل حدیث کا لقب اور صفاتی نام بالکل صحیح ہے اور اسی پر اجماع ہے۔ 1 : بخاری : ◈ امام بخاری نے طائفہ منصورہ کے بارے میں فرمایا : يعني أهل الحديث ”یعنی اس سے مراد اہل الحدیث ہیں۔“ [مسألة الاحتجاج بالشافعي للخطيب ص 47 و سنده صحيح، الحجة فى بيان المحجة 246/1] ◈ امام بخاری رحمہ اللہ نے یحییٰ بن سعید القطان سے ایک راوی کے بارے میں نقل کیا : لم يكن من أهل الحديث . . . ”وہ اہل الحدیث میں سے نہیں تھا۔“ [التاريخ الكبير 429/6، الضعفاء الصغير : 281] 2 : مسلم : ◈ امام مسلم مجروح راویوں کے بارے میں فرماتے ہیں : هم عند أهل الحديث متهمون ”وہ اہلحدیث کے…

Continue Readingاہلِ حدیث کے صفاتی نام پراجماع – پچاس حوالے

اہل السنت والجماعت کے 35 عقائد

◈ امام ابو محمد عبدالرحمٰن بن حاتم الرازی رحمہ اللہ (المتوفی327 ھ) نے فرمایا کہ : میں نے اپنے والد (ابوحاتم الرازی) اور ابوزرعہ (الرازی) رحمہا اللہ سے اصول دین میں مذاہب اہل سنت کے بارے میں پوچھا اور یہ کہ انہوں نے تمام شہروں میں علماء کو کس عقیدے پر پایا اور آپ دونوں کا کیا عقیدہ ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : ہم نے حجاز، عراق، مصر، شام اور یمن کے تمام شہروں میں علماء کو اس (درج ذیل) مذہب پر پایا کہ : (1) بے شک ایمان قول و عمل کا نام ہے اور اس میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ (2) قرآن ہر لحاظ سے اللہ کا کلام ہے مخلوق نہیں ہے۔ (3) اچھی اور بری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے۔ (4) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت میں سب سے بہتر ابوبکر صدیق…

Continue Readingاہل السنت والجماعت کے 35 عقائد

End of content

No more pages to load