اولیاء اللہ کے عطائی اختیارات

تحریر : عثمان احمد، بانی توحید ڈاٹ کام اولیاء اللہ کے بارے میں عطائی اختیارات ماننے والوں کو دعوت فکر ✿ بزرگوں کے بارے میں دعویٰ کرنا کہ اللہ نے انہیں بعد از وفات اختیارات و نعمتیں عطا کی ہیں اور وہ اللہ کی عطا سے ہمیں نوازتے ہیں یہ ایک بہتان عظیم ہے۔ مخلوق کا تو کچھ بھی زاتی نہیں ہاتھ، پاؤں، بازو، آنکھیں اور جسم کے سارے اعضاء، سوچنے سمجھنے کی قوت یہ سب عطائی ہی تو ہے ذاتی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مخلوقات کے پاس جو کچھ بھی ہے سب عطائی ہی ہے لھذا یہ کہنا غلط ہو گا کہ فلاں چیز عطائی ہے، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ باقی کی چیزیں زاتی ہیں؟ مخلوقات کے پاس کچھ ہے تو عطائی طور پر ہے اور اگر مخلوقات کے پاس کچھ نہیں ہے تو عطائی طور…

Continue Reading

کیا شیطان نبی کریمﷺ کی صورت میں آ سکتا ہے؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 61۔ شیطان انسانی جسم کے کون سے حصے میں رات گزارتا ہے ؟ جواب : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إذا استيقظ أحدكم من منامه فتوضا فليستنثر ثلاثا، فإ الشيطان يبيت على خشومه ”جب تم میں سے کوئی بیدار ہو اور وضو کرے تو تین مرتبہ ناک جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کی ناک کی ہڈی پر رات گزارتا ہے۔ “ ------------------ 62۔ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ (شیطانی قدم) کیا ہیں ؟ جواب : اللہ تعالی کا فرمان ہے : يَأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ اے لوگو! ان چیزوں میں سے جو زمین میں ہیں حلال، پاکیزہ کھاؤ اور شیطان کے قدموں کی پیروی مت کرو، بے شک…

Continue Reading

قبر پرستی دنیا میں کیسے پھیلی

تالیف: سید محمد داود غزنوی حفظ اللہ قبر پرستی دنیا میں کیونکر پھیلی اسباب و وجوه اس فتنہ عظیمہ سے روکنے کے وسائل و ذرائع آج اگر کوئی مسلمان کی تمام موجودہ تباہ حالیوں اور بدبختیوں کو دیکھنے کے بعد یہ سوال کرے کہ ان کا کیا علاج ہو سکتا ہے تو اس کو امام مالک رحمہ اللہ کے الفاظ میں ایک جملہ کے اندر جواب ملنا چاہئے کہ : لا يصلح اٰخر هذه الأمة الا بما صلح به اولها یعنی امت کے آخری عہد کی اصلاح کبھی نہ ہو سکے گی، تاوقتیکہ وہی طریقہ اختیار نہ کیا جائے جس سے اس کے ابتدائی عہد نے اصلاح پائی تھی۔ اور وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ کتاب وسنت کی طرف رجوع کیا جائے اور ہر اس دعوت کو جو الله تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف…

Continue Reading

تقدیر پر ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لَاقٍ ” تم نے جو کچھ کرنا ہے۔ اس کے متعلق قلم لکھ کر خشک ہو چکا ہے۔ “ [صحيح بخاري/النكا ح : 5076 ] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول ! میں جوان آدمی ہوں اور مجھے اپنے متعلق زنا کا اندیشہ ہے جبکہ میرے پاس شادی کے لئے کچھ بھی نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی جواب نہ دیا۔ میں نے پھر وہی بات عرض کی۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم پھر خاموش رہے، بار بار میں نے یہ بات دہرائی تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم نے جو کچھ کرنا یا تمہارے ساتھ…

Continue Reading

یوم آخرت پر ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَلِقَائِهِ، وَتُؤْمِنَ بِالْبَعْثِ الْآخِرِ ” ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کے رسولوں پر اور اللہ سے ملاقات کرنے پر ایمان لاؤ، نیز آخرت میں زندہ ہو کر اٹھنے پر یقین رکھو۔ “ [صحيح بخاري /التفسير : 4777 ] فوائد : آخرت کی حقانیت اور صداقت ثابت کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کو حکم دیا کہ وہ حلفیہ طور پر اس کا اعلان کریں۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ”منکرین کہتے ہیں۔ کیا بات ہے ہم پر قیامت نہیں آ رہی ؟ آپ فرمائیں : قسم ہے میرے رب کی ! وہ تم پر آ کر رہے گی۔ “ [السباء : 3] لفظ آخرت میں بہت جامعیت ہے اس کا اطلاق بہت سے عقائد کے مجموعے پر…

Continue Reading

رسولوں پر ایمان لانا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ آمَنْتُ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ ” میں اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام رسولوں کو مانتا ہوں۔ “ [صحيح بخاري / الجنائز : 3011] فوائد : اس حدیث کا سبب ورود یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مدینہ طیبہ کے ایک یہودی لڑکے ابن صیاد کی پشت پر اپنا دست مبارک مار کر فرمایا : ”تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔“ اس نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ کر کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اُمی لوگوں یعنی عربوں کے رسول ہیں۔ پھر ابن صیاد نے کہا : آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دھکا دے کر فرمایا : ”میں اللہ اور اس کے رسولوں کو مانتا ہوں۔“ [صحيح…

Continue Reading

آسمانی کتابوں پر ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ مُؤْمِنُ أَهْلِ الْكِتَابِ الَّذِي كَانَ مُؤْمِنًا ثُمَّ آمَنَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَهُ أَجْرَانِ ”اہل کتاب سے جو شخص پہلی کتاب پر ایمان لایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان لایا تو اسے دہرا اجرملے گا۔ “ [صحيح بخاري/ الجهاد : 3011] فوائد : اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو رشد و ہدایت کے لئے حضرات انبیاء علیہم السلام کو مبعوث کیا اور اپنی طرف سے پاکیزہ تعلیمات پر مبنی متعدد کتابیں نازل فرمائیں۔ پھر جو انسان اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کتب پر ایمان لایا، پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو دل و جان سے تسلیم کیا وہ اللہ کے ہاں دوہرا اجر کا حق دار ہے۔ جیسا کہ مذکورہ بالاحدیث میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تورات، انجیل، زبور اور قرآن کو…

Continue Reading

فرشتوں پر ایمان لانا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ ”جن چیزوں سے انسانوں کی تکلیف ہوتی ہے۔ ان سے فرشتے بھی اذیت محسوس کرتے ہیں۔ “ [صحیح مسلم/المساجد ومواضع الصلاة : 1254] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیاز، لہسن اور گندنا کھانے سے منع فرمایا، صحابہ کہتے ہیں کہ ہمیں شدید ضرورت کے پیش نظر انہیں کھانے کی ضرورت ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو اس قسم کی بدبودار چیزیں استعمال کرتا ہے۔ وہ ہماری مسجد میں نہ آئے، کیونکہ جن چیزوں سے آدمیوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ فرشتوں کو بھی ان سے اذیت پہنچتی ہے۔“ فرشتوں کے وجود کو تسلیم کرنا اور ان پر ایمان لانا اصول ایمان سے ہے۔ ان پر ایمان کا…

Continue Reading

اللہ پر ایمان لانا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ قُلْ آمَنْتُ بِاللَّهِ فَاسْتَقِمْ ”کہو میں اللہ پر ایمان لایا پھر اس پر ثابت قدم ہو جا۔ “ [صحیح مسلم/الايمان : 159] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت سفیان بن عبد اللہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے اسلام کے متعلق کوئی ایسی بات بتائیں کہ میں اس کے متعلق آپ کے بعد کسی سے نہ پوچھوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کہو میں اللہ پر ایمان لایا، پھر ثابت قدم ہو جاؤ“۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان کے بعد پھر اس پر استقامت سے مراد پورے دین پر ثابت قدم رہنا ہے۔ درج ذیل قرآنی آیت میں استقامت سے مراد بھی یہی ہے۔ ”بلاشبہ وہ لوگ جنہوں نے کہا : ہمارا رب…

Continue Reading

اصول ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی نازل کردہ کتابوں، اس کے رسولوں اور یوم آخرت کو مان لو۔ نیز اچھی بری تقدیر پر یقین رکھو۔ “ [صحیح مسلم/الايمان : 93] فوائد : لفظ ايمان ، امن سے مشتق ہے جس کا لغوی معنی امن و اطمینان ہے۔ اس لغوی معنی کے پیش نظر مومن اسے کہا جاتا ہے۔ جس سے لوگ اپنے مال و جان اور عزت و آبرو کے متعلق سکون و اطمینان محسوس کریں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنے مال و جان کے متعلق بےخوف ہو جائیں۔ [مسند احمد ص206 - ج 2] ایمان کی شرعی تعریف یہ ہے کہ رسول اللہ…

Continue Reading

اللہ تعالیٰ کی اور لوگوں کی محبت حاصل کرنے کا طریقہ

تحریر : فضیلۃ الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظ اللہ وعن سهل بن سعد رضى الله عنه قال: جاء رجل إلى النبى صلى الله عليه وآله وسلم فقال: يا رسول الله دلني على عمل إذا عملته احبني الله واحبني الناس؟ فقال: ‏‏‏‏ازهد فى الدنيا يحبك الله وازهد فيما عند الناس يحبك الناس ‏‏‏‏ رواه ابن ماجه وغيره وسنده حسن. ”سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے ایسا عمل بتائیں کہ جب میں اسے کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کریں اور لوگ مجھ سے محبت کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دنیا سے بےرغبتی اختیار کر اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرے گا اور اس چیز سے بےرغبت ہو جا جو لوگوں کے پاس ہے تو لوگ تجھ سے…

Continue Reading

عقیدہ اور اس کے اہداف

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کون سا عمل افضل ہے ؟ تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ “ [صحیح بخاري/الايمان : 26] فوائد : لفظ عقيده عقد سے بنا ہے جس کے معنی جوڑنا اور مضبوط کرنا ہے۔ شرعی اصطلاح میں عزم بالجزم اور پختہ ذہن پر عقیدہ کا اطلاق ہوتا ہے، اگر ذہن کی پختگی حق پر ہے تو عقیدہ صحیح اور اگر کسی باطل چیز پر ہے تو عقیدہ باطل کہلائے گا۔ دین اسلام میں صحیح عقیدہ میں درج ذیل باتیں آتی ہیں۔ ❀ اللہ، اس کے فرشتوں، رسولوں، کتابوں، یوم آخرت اور اچھی یا بری تقدیر پر پختہ یقین رکھنا۔ ❀…

Continue Reading

خلوص نیت

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى ”اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی۔“ [صحیح بخاري/بدء الوحي : 1] فوائد : حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث کے مکمل الفاظ حسب ذیل ہیں۔ الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَلِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ لدُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ” اگر کوئی اپنا وطن اللہ اور اس کے رسول کے لیے چھوڑتا ہے تو اس کی یہ ہجرت اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہو گی اور اگر کسی کی ہجرت دنیا کمانے یا کسی عورت سے شادی رچانے کے لئے ہو گی تو اس کی ہجرت اسی کے لیے ہے جس کے…

Continue Reading

تحریف شدہ آسمانی کتابوں سے انکار

تحریر: مولانا ابوالحسن مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : جیسا کہ قرآن نے بتلا دیا ہے کہ پہلی آسمانی کتب بدل دی گئی ہیں تو اگر ان تحریف شدہ کتابوں سے انکار کر دیا جائے تو بندہ مسلمان نہیں رہتا ؟ جواب : تورات اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے، اسی طرح انجیل بھی۔ ان پر ایمان رکھنا لازم ہے کہ اللہ نے تورات موسی علیہ السلام پر اور انجیل عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی۔ لیکن اب جو موجودہ بائبل ہے یہ تحریف شدہ ہے۔ یہ وہ آسمانی کتاب نہیں ہے جس پر ایمان لانے کا حکم ہے اس بائبل کی نفی کرنا بالکل درست ہے۔ اس کے محرف ہونے پر مفصل بحث دیکھنی ہو تو مولانا رحمت اللہ کیرانوی رحمه الله کی کتاب ’’ اظہار الحق “ ملاحظہ کریں۔ اسی طرح احمد دیدات کے عیسائی پادریوں کے ساتھ مناظروں…

Continue Reading

End of content

No more pages to load

Close Menu

ہمارا فیس بک پیج جوائن کریں

واٹس اپ پر چیٹ کریں
1
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ

ہمارا فیس بک پیج ضرور فالو کریں

https://www.facebook.com/pukar01

اس کے علاوہ اگر آپ ویب سائٹ سے متعلق فیڈبیک دینا چاہیں تو ہمیں واٹس اپ کر سکتے ہیں

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء