ابن عباس کی تین طلاق والی روایت پر محدثین کا فہم
تحریر: قاری اسامہ بن عبدالسلام حفظہ اللہ رسول ﷺ کے عہد مبارک میں اور سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانہ خلافت میں اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانہ خلافت کے ابتدائی دو برس تک تین طلاق کو ایک شمار کیا جاتا تھا۔ (صحیح مسلم ١٤٧٢، مسند احمد ٢٨٧٧، مصنف عبدالرزاق ١١٣٣٦، مصنف ابن ابى شیبه ١٨٠٦١، ابو داؤد ٢٢٠٠، سنن النسائى ٣٤٣٥، سنن الكبرى للبہقی ١٤٧٤٩، مسند ابى عوانه ٤٥٣٤، دار القطنى ٣٩٨٣، مستدرك ٢٧٩٣، المعجم الكبیر ١٠٩١٦ وغیرہ سنن الكبرى للبہقی ١٤٩٧٢ دوسرا نسخہ بحوالہ مکتبہ الشاملہ۔) اس روایت کے بارے میں آئمہ محدثین کی آراء۔۔۔!!! نمبر١۔۔۔اس روایت کے بارے میں امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے سارے اصحاب طاؤس کے خلاف کہتے ہیں طاؤس کے عالوہ ہم نے ایسی روایت نہیں دیکھی۔ (دیکھیے مسائل…