خطبہ جمعہ کے دوران سنتوں کا حکم
تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : خطبہ جمعہ کے دوران آنے والے افراد بیٹھ کر خطبہ سنیں یا پہلے دو رکعت ادا کریں؟ قرآن و حدیث سے مسئلہ بتا دیں۔ جواب : جب امام خطبہ جمعہ دے رہا ہو اور اس وقت کوئی آدمی آئے تو اسے دو رکعت پڑھے بغیر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت سلیک غلطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے اور دو رکعت پڑھے بغیر ہی بیٹھ گئے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: أَصَلَّیْتَ ؟ ”کیا تو نے (دو رکعتیں) پڑھ لی ہیں ؟“ تو اس نے جواب دیا : ”نہیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ ”(کھڑے ہو جاؤ اور ) دو رکعتیں ادا کرو“۔ [بخاري، كتاب الجمعة : باب من…